پندرہ اگست کو ہزار کھولی رابطہ آفس پر آصف شیخ کے ہاتھوں پرچم کشائی


پندرہ اگست کو ہزار کھولی رابطہ آفس پر آصف شیخ کے ہاتھوں پرچم کشائی

مالیگاؤں : 11 اگست (پریس ریلیز) آزادی کے متوالوں، آزادی کے شیدائیوں اور ملک کی عوام بالخصوص اہالیان مالیگاؤں شہر کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرنے و آزادی کا جشن منانے اور شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ملک کی آزادی کیلئے مر مٹنے والے لاکھوں شہداء ہند کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پندرہ اگست کو ہزار کھولی رابطہ آفس پر جشن یوم آزادی و پرچم کشائی کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر رسم پرچم کشائی صبح 8 بجے ہزار کھولی رابطہ آفس پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کے دست مبارک سے انجام دی جائے گی ۔اس طرح کی اطلاع آصف شیخ رشید کے میڈیا ذرائع سے موصول ہوئی ۔پریس ریلیز میں آصف شیخ نے لکھا ہے کہ شہداء آزادی کی قربانیوں کو عوام تک پہنچانے اور انکے جذبہ ایثار و قربانی کو یاد کرنے کیلئے اور پندرہ اگست 1947 کے سیکولر ہندوستان کی تشکیل کیلئے قربانیاں دینے والے قوم کے رہنماؤں کو بھی یاد کیا جائے گا اور انہیں نسل نو تک پہنچانے کے مقصد سے ملک عزیز کی محبت قائم کرنے کیلئے اس قسم کے پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں آصف شیخ نے تمام ہی عہدیداروں، ورکروں ہمدردوں سے ہزار کھولی رابطہ آفس پر منعقد ہونے والے رسم پرچم کشائی کے پروگرام میں شرکت کی اپیل و گزارش کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے