مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے کی کوششوں سے 5 کروڑ کے فنڈ سے ساڑھے چھ ایکر پر گارڈن بنے گا


مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کی کوششوں سے 5 کروڑ روپے کے خطیر فنڈ سے ساڑھے چھ ایکر کی زمین پر گارڈن بنے گا 


گٹ نمبر 4 /B مالدہ شیوار 11 ہزار کالونی کے پاس کارپوریشن کمشنر پی ڈبلیو ڈی کے آفیسران کی موجودگی میں شاندار گارڈن کا سنگ بنیاد رکھا گیا

(مالیگاؤں ) جمعہ 9 اگست کرانتی دن شام 5 بجے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوشش و نمائندگی سے پانچ کروڑ روپے کی خطیر فنڈ سے گٹ 4/B میں مالدہ شیوار 11 ہزار کالونی کے پاس گارڈن کا سنگ بنیاد کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو اور پی ڈبلیو ڈی کے آفیسران کی موجودگی میں رکھا گیا اس موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے کہا کہ کسی شاعر نے کہا ہے کہ دعا بہار کی مانگی کہ تو اتنے پھول کھلے - کہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے میں ہم نامساعد حالات کے باوجود ہم نے تعمیر و ترقی کے کاموں کو انجام دیا اور اپنی کارکردگی کا ایک جائزہ شہر اور اپنے ووٹروں کے سامنے پیش کیے، دو سال کرونا لاک ڈاؤن کا زمانہ رہا جس میں حکومت نے کوئی فنڈ نہیں دیے صرف مہاراشٹر حکومت ہی نہیں پوری دنیا ایک جگہ ٹہری ہوئی تھی، اور ہم نے پہلے دو سال میں تین سو چھیاسٹھ کروڑ روپے کا کام کیا اور اسکا حساب قوم و ملت کے سامنے پیش کیے جس میں دو بڑے کام ایک تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں فلٹر پلانٹ تک پانی کی پائپ لائن تبدیل کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے اور اس کام کیلئے 145 کروڑ روپے مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے دیا تھا، اور دوسرا بڑا کام مالیگاؤں میں باۓ پاس میں دو سروس روڈ چاہیے اور جہاں جہاں کراسنگ ہے وہاں فلاۓ آور بریج یا انڈر گراونڈ راستہ بننا چاہیے، اسکے لیے 165 کروڑ روپے حکومت نے فنڈ منظور کیا اور اگت پوری سے وہ کام ہوتا ہوا آرہا ہے جب ہمارے شہر کے پاس کام شروع ہوگا تو فلاۓ آور بریج و انڈر گراونڈ راستے کی تعمیر ہوگی ان شاءاللہ، اسکے علاوہ جو فنڈ تھے اس سے شہر کے اندر تعمیری کاموں کو انجام دیا گیا اور آج ہم جس حالت میں ہے 28 کروڑ روپے کے کاموں کا ورک آرڈر ہوچکا ہے اور کچھ کام ہورے ہیں اور ان شاءاللہ اسمبلی الیکشن سے قبل وہ سارے کام مکمّل ہوجائے اور شہر کو دیکھائی دے، شہر کے ہر بڑے بڑے روڈ راستے کو سمینٹ کانکریٹ روڈ سے بنانا ہمارے پروگرام کا حصہ ہیں، سلام چاچا روڈ نیا اسلام پورہ کا کام جاری ہے اسی طرح اسلامپورہ میں نشاط روڈ، قلعہ میں روڈ، حسن پورہ کی تمام گلیوں کو، فتح میدان بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول تک، اور مالیگاؤں ہائی اسکول سے پوار واڑی روڈ ہائے وے تک کام جاری ہے ایک دو فیز کا کام ہوچکا ہے اسطرح ہم نے آگرہ روڈ کے تیسرے فیز کا کام ہم نے منظور کروایا وہ کام پایہ تکمیل پر ہے اور ہم نے 2009 سے 2014 کے ایم ایل اے شپ میں یہاں گارڈن کیلئے 5 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کروایا تھا وہ فنڈ کارپوریشن میں آگیا تھا، اسوقت کارپوریشن میں اقتدار پر شیخ رشید و طاہر شیخ نے اس فنڈ کو دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا اس میں سے دو کروڑ روپے بھیکن شاہ درگاہ کی تعمیر کو دیا، ضابطہ کی بات یہ ہے کہ جس مقصد کے تحت فنڈ منظور کروایا تھا اس کو تقسیم نہیں کرسکتے مکمّل فنڈ گارڈن کی تعمیر سے مکمّل ہونا چاہیے تھا، اور حکومت نے وہ فنڈ واپس لے لیا سازش کے تحت یہ حرکت کی گئی تھی ورنہ دس سال قبل یہ گارڈن یہاں بن گیا ہوتا، ہم نے دوسرے ٹرم میں اسکو اپنا ہدف بناکر رکھا تھا ہماری کوشش سے 5 کروڑ روپے گارڈن کیلئے ملا ورک آرڈر ہوگیا ہے اس کام کو شروع کرنے کیلئے ہم یہاں سنگ بنیاد رکھنے والے ہے، یہ گارڈن ساڑھے چھ ایکر کی زمین پر وسیع گارڈن بنے گا اس کا وال کمپاؤنڈ ہوگا جاگنگ ٹریک، پانی کا فوارہ، بچوں کے کھیلنے کے تمام سامان ہوگے، اسکی حفاظت کیلئے واچ مین کیلئے روم ہوگا، عوام کیلئے طہارت خانہ بیت-الخلا کا انتظام ہوگا، کھانے پینے کے تمام اسٹال ہونگے شہر کو ایک بڑا تحفہ ہم دیں گے، اتنی بڑی جگہ مالیگاؤں سینٹرل میں نہیں تھی اس لیے ہمیں یہاں بنانا پڑا لیکن یہ گارڈن ایک تحفہ ہوگا، ہم نے ضلع ناسک کے پالک منتری دادا بھسے سے شہر کے اندر چھوٹے چھوٹے گارڈن کیلئے فنڈ کا مطالبہ کیا الحمداللہ انھوں نے آٹھ گارڈن کیلئے فنڈز دیا، گٹ نمبر 122 اور 118 موہن بابا نگر میں 80 لاکھ روپے کا فنڈ کا گارڈن سروے نمبر 101 میں 70 لاکھ روپے، سروے نمبر 99 میں پچاس لاکھ روپے، سروے نمبر 105 میں پچاس لاکھ روپے، سروے نمبر 106 میں 30 لاکھ روپے، سروے نمبر 72 میں 30 لاکھ روپے، سروے نمبر 98 میں چالیس لاکھ روپے سروے نمبر 165 میں چالیس لاکھ روپے سے ایک بڑے گارڈن کے ساتھ شہر میں آٹھ گارڈن سے شہر کو تعمیر و ترقی سے مزین کررہے ہیں، شہر میں ہمارے مخالفین میں گھبراہٹ ہے اور وہ ہم سے پوچھنے آرہے ہیں ہم انکو بتاۓ گے ان تین سالوں میں کیا کیا کام کیا ہیں اور ہم کوشش و نمائندگی سے فنڈ سے کاموں کی تکمیل کررہے ہیں اور مزید فنڈ ملنے والے ہیں آج ہمارے کام شہر کے دیگر علاقوں میں جگہ جگہ شروع ہے ہم انکو انگلی پکڑواکر بتائیں گے ہم نے یہ یہ کام کیے ہیں، اسی طرح ہم نعمانی پل کی تعمیر کیلئے مسلسل جدوجہد کرتے رہے اور اللہ کا کرم ہے ہم نے 5 کروڑ 76 لاکھ روپے کا فنڈ منظور کروایا جی آر ہمارے پاس ہے لائن آؤٹ کے بعد کارپوریشن کی طرف سے منظوری کیلئے کلکٹر کے پاس پروپوزل گیا ہے کمشنر رویندر جادھو یہاں بیٹھے ہوئے ہیں وہ اس بات کی تائید کریں گے، کلکٹر منظوری کے بعد ٹینڈر پروسیس ورک آرڈر اور پھر الیکشن سے قبل کام شروع ہوگا ان شاءاللہ، ہمارے سینٹرل حلقے میں جب فنڈ لایا جاتا ہے تو اسکو روکا جاتا ہے ایسا آؤٹر میں نہیں ہوتا ہے یہاں ہر کام میں سیاست کی جاتی ہے، اور کچھ لوگ ہائی کورٹ پہنچ گئے تاکہ کام نہ ہو، کمشنر سے بات چیت ہوئی ہے جہاں ہم کام کریں گے ٹھیکیدار پہلے وہاں انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کریں گا اور ہم اپنا تعمیری کام کریں گے، فتح میدان سے مالیگاؤں ہائی اسکول تک تین مرحلے میں کام شروع کردیا جائے گا پہلے انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر چند روز میں ہورہی ہے، اس روڈ کوروشنی کے ذریعے سجایا بھی جائے گا مالیگاؤں میں کم از کم ایسا روڈ بنے گا جو دیکھنے لائق ہوگا، مَیں کمشنر کا بہت شکرگزار ہوں، ناسک میں تھے اور وہاں سے ڈائریکٹ ہمارے پروگرام میں آۓ PWD کے کارپوریشن آفیسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اسی کے ساتھ ساتھ ہمارے تمام سابق و متوقع کارپوریٹر و ذمہ داران و محبان کا شکریہ ادا کرتا ہوں. اس موقع پر جمیل سیٹھ زر والے، یوسف الیاس، کلیم دلاور، امانت اللہ پیر محمد، رمضو ممبر،جاوید عبدالستار، راجو گائیڈ، سلمان انیس کمال، ڈاکٹر ارشد، گبو ممبر، نعیم 43، حامد حسین، حافظ عبداللہ، انصاری محمد حسین اور سینکڑوں افراد موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے