فائرنگ معاملہ : مفتی اسمٰعیل نے اسمبلی ہال میں سابق ایم ایل اے آصف شیخ اور حاجی شیخ عقیل پر کارروائی کا مطالبہ کردیا
مالیگاؤں : 11 جولائی (پریس ریلیز) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مزید عبدالمالک شیخ سابق میئر پر فائرنگ معاملے میں اسمبلی میں آواز اٹھائی، بروز جمعرات 11 جولائی کو ساڑھے بارہ بجے کے وقت میں مہاراشٹر اسمبلی ہاؤس کے جاری جون جولائی مانسون اجلاس میں گزشتہ دنوں مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی ضلعی صدر عبدالمالک شیخ سابق میئر پر فائرنگ معاملے میں آواز اٹھائی۔
مالیگاؤں کے MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ایوان صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے اسمبلی حلقے مالیگاؤں میں 26 مئی بروز اتوار کو جونا آگرہ روڈ پر رات میں ساڑھے بارہ بجے مالیگاؤں کے سابق میئر عبدالمالک شیخ یونس عیسٰی پر جو کہ میری پارٹی مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی ضلعی صدر ہے عبدالمالک شیخ پر فائرنگ ہوئی ، انکے جسم میں تین گولیاں لگی جان لیوا حملہ ہوا، اور ایک مہینے تک ہاسپٹل میں زیر علاج admit رہے، پولس نے اب تک اس کیس میں گیارہ افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان میں سے اکثر شوٹر کے علاوہ اکثر لوگ ڈمی اور حمال قسم کے لوگ ہیں ۔
اس کیس میں عبدالمالک شیخ Ex Mayor نے جو بیان دیا ہے اس میں ماسٹر مائنڈ کے طور پر شیخ آصف شیخ رشید اور شیخ عقیل شیخ شفیع کا نام دیا ہے، پولس ڈپارٹمنٹ نے جو کاروائی کی ہے اس کاروائی سے مالیگاؤں کے لوگ مطمئن نہیں ہیں آپ کے معرفت میری حکومت سے یہ گزارش ہے کہ یہ بغیر سیاسی مدد و حمایت اور منصوبہ planning کے یہ کام نہیں ہوسکتا، اس لیے حکومت اس میں آدیش فرمان جاری کریں، کہ جو ماسٹر مائنڈ قسم کے لوگ ہیں انکو گرفتار کیا جائےاور اور جو زخمی ہے اس کو انصاف ملے، اسطرح کا واضح مطالبہ اسپیکر سے MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی aimim نے ایوان میں کیا ہے، یاد رہے کہ اس فائرنگ معاملے میں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کرتے کارروائی کا مطالبہ کرچکے ہیں اور ڈائریکٹر جنرل آف پولس ریشمی شکلا سے ممبئی میں ملاقات کرکے کاروائی کا مطالبہ کرچکے ہیں. امید ہے کہ آنے والے دنوں میں پولس انتظامیہ کی طرف سے لاء اینڈ آرڈر کو لے کر ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com