باغ قاسم و اطراف کے علاقوں میں بارش کے پانی اور اتی کرمن سے عوام کو تکالیف، افسران اور ایم ایل اے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت، اعجاز بیگ کا دورہ


باغ قاسم و اطراف کے علاقوں میں بارش کے پانی اور اتی کرمن سے عوام کو تکالیف، افسران اور ایم ایل اے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت،  اعجاز بیگ کا دورہ 



مالیگاؤں : (پریس ریلیز) بارش کا موسم جاری ہوگیا ہے۔ ابھی سے شہر کے کئی علاقوں میں بارش سے ہونے والی تکالیف کا آغاز بھی ہوگیا ہے جو کہ افسران اور ایم ایل اے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے زرا سی بارش کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں بارش کا پانی گھس جاتا ہے مہا نگر پالیکا اور بڑے لیڈران کے پاس برسات اور اس سے ہونے والی تکالیف کو دور کرنے کیلئے پیشگی کوئی پروگرام نہیں رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ لگاتار اعجاز بیگ صاحب سے رابطہ قائم کر رہے ہیں اور تکالیف کا حل تلاش کر رہے ہیں اسی زمن میں باغ قاسم کی عوام کے ایک بڑے طبقے نے اعجاز بیگ صاحب سے ملاقات کی اور اپنی تکالیف کا اظہار کیا کانگریس صدر نے فوری طور پر اسپاٹ کا دورہ کیا اور پایا کہ اس پریشانی کا ایک بڑا سبب وہاں پھیلا ہوا اتی کرمن بھی ہے. تادم تحریر اتی کرمن کا ایک دستہ چورے صاحب و زبیر صاحب کی نگرانی میں کام کر رہا ہے اسکے علاوہ اس برسات میں تکالیف کے سدباب کیلئے اعجاز بیگ  نے سٹی انجینیر ایس آئے  کو برجستہ کھری کھوٹی سنائی کانگریس صدر کی فوری کارروائی سے عوامی طبقہ خوش دکھائی دے رہا ہے اعجاز بیگ صاحب نے کہا کہ ان چھوٹے بڑے کاموں کیلئے کانگریس پارٹی عوامی خدمت کی پابند ہے اور ہم ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہے گے اس طریقے کی اطلاع کانگریس سیکرٹری عبدالغفار شیخ و عادل پٹھان نے دی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے