انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر میں پلاسٹک کے آٹھ سے دس انچ کے پائپ کا استعمال کرنے پر محبانِ مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کام رکوایا
انڈر گراونڈ ڈرینج اسکیم میں پرشاشک کمشنر، سٹی انجینئر،وارڈ انجینئر ٹھیکیدار سے ملے ہوئے ہیں: محمد حسین انصاری
مالیگاؤں :8 جولائی (پریس ریلیز ) بروز پیر 8 جولائی مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے نگراں محمد حسین انصاری کو خبر ملی، رضاپورہ چوک سے اکبری کرانہ حسن پورہ تک کی انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کیلئے پائپ لائن ڈالی جارہی ہے وہ غیر قانونی ہے محبانِ مفتی اسمٰعیل قاسمی نے محمد حسین انصاری کی قیادت میں کام کو رکوایا دیا ہے رضا چوک سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا رضا چوک سے اکبری کرانہ حسن پورہ تک انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کیلئے دو کروڑ روپے سے انڈر گراونڈ کا افتتاح آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں چھ ماہ قبل ہوا تھا، مگر شہر کے دیگر علاقوں میں کمشنر نے انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کی وجہ سے ان کاموں پر اسٹے دے دیا تھا، ہم اسٹے لگنے پر رک گئے حکومت کا نقصان نہ ہو روڈ بنے پھر اسکو خود کر انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر ہو، عوام کے پیسے ضائع نہیں ہونا چاہیے۔
اسی سلسلے میں آمدار مفتی اسمٰعیل نے دو میٹنگ کارپوریشن کے کمشنر سمیت دیگر آفیسران کے ساتھ لگائی، اور 28 کروڑ روپے کے ورک آرڈر کے کاموں کی تکمیل اسمبلی الیکشن سے قبل ہوجائے، وارڈ نمبر چھ نیا اسلام پورہ وارڈ نمبر 14 جہاں ہم کھڑے ہیں وارڈ نمبر 15 نیاپورہ فتح میدان سے پوار واڑی والا روڈ، ایسے تیرہ کام ہیں، لیکن آج کام شروع ہوا تو ہم خوش ہوۓ کے کارپوریشن ان جگہوں پر انڈ گراونڈ گٹر کی تعمیر اور اس میں پائپ لائنوں کو ڈالنے کا کام جاری کر دیا ہے مگر حیرت اس بات کی ہے کہ پلاسٹک کا پائپ ڈالا جا رہا ہے اور وہ بھی دس انچی ہیں، اور یہ 60 فٹ روڈ ہے اور دونوں طرف چار چار فٹ کے نالے ہیں، لیکن جب بارش ہوتی ہے تو رضاپورہ سے لے کر حسن پورہ پوار واڑی تک لوگوں کے گھروں میں پانی گھس جاتا ہے مَیں محمد حسین انصاری جب یہاں پر آنے کے بعد سٹی انجینئر بچھاؤ کو کال کیا ان سے پوچھا کیا پروگرام ہے جو اس طرح سے کام کر رہے ہو سٹی انجینئر نے کہا کہ وارڈ انجینئر کو بلوالیں مَیں نے وارڈ انجینئر کو کال کیا اس نے کہا کھانا کھا رہا ہوں ہم نے کام رکوایا جب یہاں پر موجود سپروائزر سے ورک آرڈر کی کاپی منگوائی وہ دینے تیار نہیں، وارڈ انجینئر آنے تیار نہیں، دونوں طرف 4 چار فٹ کے نالے ہیں، شہریوں کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے تو یہ آٹھ سے دس انچی پائپ سے حل ہوجائے گا کیا ؟۔
ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ چیمبر بناۓ گے اور صرف باتھ روم کا پانی جائے گا، تو نالے کے مسائل کیسے حل ہونگے، مَیں نے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کو کال کرکے صورتحال بتائی، اور مفتی صاحب نے کہا کام رکوایا جائے، مَیں کمشنر و سٹی انجینئر سے بات کرتا ہوں، ہمیں ایسا لگتا ہے کہ یہ صرف آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کو بدنام کرنے کی کوشش ہے یہ جو پائپ لائن کا کام جہاں جہاں کیا گیا ہے وہاں پیج ورک کا کام نہیں کیا گیا ہے، جبکہ اسطرح کے کاموں میں پیج ورک شامل ہوتا ہے اس طرح کی بدعنوانی والے کام کرکے مفتی صاحب کی بدنامی کرنا چاہتے ہیں آمدار کے کام بھی غیر مناسب ہورہے ہیں پائپ لائنوں کے بعد پیج ورک کا کام نہیں کرنا یہ ایک طرح کی سازش بے شہر کو کھنڈر بنایا جائے اور آنے والے الیکشن میں مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کو نشانہ بنایا جائے۔
ہمیں شک ہے اس طرح کے کاموں میں ٹھیکیدار کے ساتھ کمشنر، سٹی انجینئر، وارڈ انجینئر، کی سانٹھ گانٹھ ہے ہم اسطرح کے کاموں کو شہر میں ہونے نہیں دیں گے مَیں تمام سیاسی جماعتوں کے لوگوں سے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کے بوگس کاموں کو ہونے نہ دیں، یہ ایک دو گلی روڈ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پورے شہر کا مسئلہ ہے سب کو تکلیف ہوگی، ہم دو گھنٹے سے یہاں موجود ہے اور کام رکوایا ہے کمشنر رویندر جادھو اور سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ جب شہر میں انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کیلئے کام شروع کریں تو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے ذریعے عوام کو اسٹیمیٹ ورک آرڈر بتائیں اور کام کس طرح کس معیار کا ہوگا عوام کو بتائیں، ہم محبانِ مفتی اسمٰعیل قاسمی اس طرح کے بوگس کاموں کو ہونے نہیں دیں گے اور عوام کو گمراہ کرنے و تکلیف دینے کا کام نہیں کریں گے ہم اول دن سے شہریان کو فائدہ و راحت دینے کی کوشش کر رہے ہیں. اس موقع پر جمال ناصر، عبدالاحد، سلمان - عتیق کمال، عتیق احمد، محمد اعظم، حامد حسین علاقے کے سرکردہ افراد موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com