عوامی مسائل کو لیکر اعجاز بیگ کی کمشنر سے ملاقات ، کمشنر نے چند دنوں میں فنڈ فراہم کرنے کا تیقن دیا
مالیگاؤں : 3 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہری مسائل کو لیکر کانگریس صدر اعجاز بیگ سرگرم عمل ہیں ۔عوامی مسائل کو لیکر اعجاز بیگ اسے حل کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں ۔اسی سلسلے میں گٹ نمبر 89 ،98 اور پوار واڑی 112، 113 اور 114 کے اطراف میں آباد سیکڑوں مکینوں کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سے ہورہی تکالیف کو دیکھتے ہوئے علاقہ کی عوام بالخصوص خواتین نے کانگریس کے صدر اعجاز بیگ سے رابطہ کیا اور اپنی پریشانی کا ذکر کیا ۔اس ضمن میں آج مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو سے اعجاز بیگ نے وارڈ کی عوام کیساتھ ملاقات کی ۔
اعجاز بیگ نے نمائندہ بیباک کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کمشنر سے مذکورہ تمام علاقوں کے مسائل پیش کئے بالخصوص گٹر کی تعمیر اور راستوں کی تعمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔وارڈ کی عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے اعجاز بیگ کی ایماء پر کمشنر نے چند دنوں میں گٹر کی تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اس طرح کی معلومات بھی اعجاز بیگ نے دی۔موصوف نے کہا کہ نورنگ کالونی حبیب لانس سے قسمت سائزنگ تک راستہ بھی انتہائی خراب ہے اور بارش کے سبب عوام کو حد درجہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئے اس روڈ کی تعمیر بھی جلد از جلد کی جائے ۔کمشنر نے اعجاز بیگ سے کہا کہ اس روڈ کی تعمیر کیلئے بھی کارپوریشن فنڈ فراہم کریگی اور اسے بھی جلد تعمیر کیا جائے گا ۔اس موقع پر وارڈ کی عوام کثیر تعداد میں موجود تھیں ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 7972614646 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com