سڑکوں کی تعمیر کی جائے لیکن پہلے انڈر گراونڈ گٹر اور پانی کی پائپ لائن بچھانا ضروری
سڑکوں کی تعمیر پر کمشنر کا اسٹے آرڈر کیوں ہٹایا گیا؟انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کیلئے زیر تعمیر نئی سڑکوں کی پھر سے کھدائی ہوگی
عوامی و سرکاری فنڈ کے کروڑوں روپے بربار ہورہے ہیں ، ذمہ دار کون؟ وزارت شہری ترقیات، کمشنر اور متعلقہ حکام کو ہائی کورٹ کے وکیل معرفت نوٹس
مالیگاؤں :25 جولائی (پریس ریلیز) مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں پہلے سے منظور شدہ انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر 500 کروڑ اور واٹر سپلائی(150 کروڑ) پائپ لائن بچھانے کے بعد ہی مالیگاؤں شہر میں سڑک تعمیر کی جائے ہم اس کے حق میں ہے لیکن پہلے انڈر گراونڈ گٹر اور پانی کی پائپ لائنوں کے کاموں کو انجام دیا جائے گا ۔کیلئے دوبارہ سڑک کو کھودا جائے گا اور پھر دوسری بار سڑک تعمیر ممکن نہیں ہے کیونکہ مالیگاؤں کارپوریشن کی مالی حالت انتہائی خراب ہے ۔ہم سڑک کی تعمیر کے حق میں ہیں لیکن پہلے انڈر گراونڈ گٹر اور پائپ لائن بچھائی جائے اس کے بعد سڑک تعمیر کی جائے ۔لیکن ایسا نہ کرتے ہوئے سڑک بنائی جارہی ہے جو بعد میں کھودی جائے گی اور عوام اور سرکار کے کروڑوں روپے ضائع ہونگے ۔اس کام میں صرف ٹھیکہ داروں اور کارپوریشن کے آفیسران و ذمہ داران کی چاندی ہوگی ۔اس لئے سڑک کی تعمیر کو فی الحال روک کر بعد میں تعمیر کیا جائے ۔اس طرح کی ایک نوٹس انصاری محمد اسلم خلیل احمد کی کی جانب سے ممبئی ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ مہیندر کی معرفت دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے امرت اسکیم فیز ٹو کے تحت مالیگاؤں شہر میں انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر اور پانی کی پائپ لائن کے کام کے لیے ای ٹینڈرز طلب کئے گئے ہیں۔ 30 جنوری 2024 کو میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سڑک کی تعمیر کے تمام کام کو روک دیا جائے اور انڈر گراونڈ گٹر اور پانی کی پائپ لائن کا کام کیا جائے گا۔کمشنر نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ جب تک زیر زمین گٹر اور پانی پائپ لائن بچھانے کا کام نہیں کیا جاتا تب تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع نہیں کیا جائے گا۔لیکن حیرت انگیز طور پر کارپوریشن نے انڈر گراونڈ گٹر اور پانی کی پائپ لائن بچھانے سے پہلے روڈ پر روڈ بنانے کا کام شروع کردیا ہے جو کہ کروڑوں روپئے کی بربادی ہے ۔اس ضمن میں کارپوریشن جواب دیں اور عوامی مفاد میں فیصلہ کریں ۔اس طرح کی ایک نوٹس ممبئی ہائی کورٹ کے وکیل کی معرفت سابق کارپوریٹر اسلم انصاری نے پرنسپل سیکرٹری شہری ترقیات، مہاراشٹر حکومت، بی ایل جی کنسٹرکشن دھولیہ آفس، کمشنر مالیگاؤں کارپوریشن سمیت سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ، ڈپٹی انجینئر چورے، واٹر سپلائی انجنئیر مہیش گواندے، کو ایڈوکیٹ مہیندر کی معرفت روانہ کیا ہے ۔
اس نوٹس میں ایڈوکیٹ مہیندر ممبئی ہائی کورٹ نے لکھا ہے کہ کمشنر کے اسٹے آرڈر کو کیوں رد کیا گیا اور سڑک کی تعمیر کیوں شروع کی گئی؟ سڑک بنائی جائے لیکن انڈر گراونڈ کاموں کے بعد، اگر ابھی سڑک بنائی گئی تو بعد میں پھر سے سڑک کو کھودنا پڑے گا اور دوبارہ سڑک کی تعمیر ممکن نہیں لگتی ۔انڈر گراونڈ گٹر اور پانی کی پائپ لائنوں کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوا اور اس کام سے پہلے کارپوریشن ٹھیکیداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ سڑک کا کام شروع کر دیں۔ سڑک کی تعمیر کیلئے ٹھیکیداروں کو جاری کردہ لیٹر 30 جنوری کی میٹنگ میں کیے گئے فیصلے کے خلاف ہے۔ جس سے عوام کے پیسے اور سرکاری فنڈز کا بھاری نقصان ہو گا۔اسلم انصاری نے ایڈوکیٹ مہیندر کی معرفت وزارت شہری ترقیات کے پرنسپل سیکرٹری اور ٹھیکہ دار و مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ مالیگاؤں شہر میں انڈر گراونڈ گٹر فیز 2 اور واٹر سپلائی پائپ لائن کی تکمیل سے پہلے سیمنٹ روڈ کی تعمیر شروع نہ کی جائے ۔اگر ہماری اس نوٹس کو متعلقہ حکام و محکمہ نے سنجیدگی سے نہ لیا تو ممبئی ہائی کورٹ میں عرضداشت دائر کرتے ہوئے مناسب کارروائی کرے گا اور آپ تمام ذمہ داران کروڑوں روپے کے عوامی خزانہ اور سرکاری فنڈز کے نقصان کے ذمہ دار ہوں گے اور آپ تمام یعنی میونسپل کارپوریشن کے افسران سے ان اخراجات کی وصولی بھی کی جا سکتی ہے۔اس بات کا دھیان رکھا جائے اور مذکورہ سڑک پر سڑک کی تعمیر پر فوری طور پر روک لگائی جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com