مالیگاؤں شہر کے ماموں بھانجے شیخ فہیم اور شیخ توصیف کی پولس امتحان میں کامیابی، ناسک اور جلگاؤں میں تقرری ، سرکردہ شخصیات کی جانب سے مبارکباد





مالیگاؤں شہر کے ماموں بھانجے شیخ فہیم اور شیخ توصیف  کی پولس امتحان میں کامیابی ، ناسک اور جلگاؤں میں تقرری ، سرکردہ شخصیات کی جانب سے مبارکباد 
 

     
مالیگاؤں : 11 جولائی (پریس ریلیز) سخت محنت اور جد مسلسل سے یقیناً کامیابی حاصل ہوتی ہے اور یہ کامیابی مالیگاؤں شہر کے دو نوجوانوں نے کر دکھایا ہے ۔گرو وار وارڈ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں نے اپنی محنتوں اور تعلیم کے بل پر پولس کی نوکری شہر مالیگاؤں کا نام روشن کیا ہے ۔اس کامیابی پر پورا شہر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کر رہا ہے. یہ دونوں نوجوان رشتے میں ماموں بھانجے لگتے ہیں جس میں سے ایک نوجوان شبیر نگر علاقے کے ساکن شیخ گلاب پہلوان فیمیلی کے شیخ کلیم شیخ سلیم راکیل والے کے بیٹے شیخ سہیل شیخ سلیم (ناسک ضلع چمپئن انو پہلوان) کے بھائی شیخ توصیف شیخ سلیم ہے انہوں نے اپنی کڑی محنتوں کے بل بوتے پر محنت کرکے کامیابی حاصل کی اور ناسک شہر پولس میں بھرتی کا آرڈر حاصل کیا۔ 

اسی طرح جمہور نگر علاقے سے شیخ حیدر پہلوان فیمیلی سے شیخ ناصر شیخ حیدر چارے والا اور شیخ نعیم شیخ حیدر (ممبئی پولس) کے بھائی شیخ فہیم شیخ حیدر نے بھی پولس بھرتی کے امتحان میں کامیابی حاصل کی اور جلگاؤں شہر پولس میں بھرتی کا آرڈر حاصل کیا۔اس موقع پر سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید نے اپنے دوستوں کے ہمراہ انکے مکان پر پہنچ کر انہیں نیک خواہشات و مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نوجوان ماموں بھانجے فہیم اور شیخ توصیف کو اس کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیکہ یہ دونوں ہی نوجوان اپنے خاندان اور اپنے شہر مالیگاؤں کا نام روشن کرتے ہوئے مزید کامیابی حاصل کرینگے ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید کیساتھ راجو پہلوان، عارف ٹیلر، انیس عنبر، دانش دادا وغیرہ بھی حاضر تھے۔

ان دونوں نوجوانوں کو گرووار وارڈ کے پہلوانی میدان سے تعلق رکھنے والے زین العابدین پٹھان، عادل پٹھان، محمد ممبر وائرمین سمیت اکھاڑہ کرنے والے پہلوانوں کی جانب سے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی جارہی ہیں ۔اپکو بتا دیں کہ شیخ توصیف کا بھائی بھی محض پندرہ دنوں کی محنت سے پولس بھرتی امتحان میں شریک ہوا تھا لیکن تین مارکس سے وہ پولس بھرتی کے عمل سے باہر ہوگیا ہے ۔آئندہ انہوں نے مزید محنت کرتے ہوئے پولس بھرتی امتحان کو کامیاب کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات بھی موصول ہوئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے