مالیگاؤں کے نوجوان حادثہ کا شکار، ساپو تارہ روڈ پر آئیسر گاڑی کی ٹووہیلر کو زبردست ٹکر ، مالیگاؤں کا ایک نوجوان ہلاک، ایک زخمی
مالیگاؤں : 19 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) گیارہ محرم الحرام بروز جمعرات کو مالیگاوں سے ساپو تارہ سیر و تفریح کیلئے گئے نوجوان حادثہ کا شکار ہوگئے ۔اس حادثے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک نوجوان زخمی بتایا گیا ہے۔اس طرح کی اطلاع سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے دی ۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ محرم کی تعطیل ہونے پر شہر کے نوجوان بیرون شہر تفریح کیلئے جاتے ہیں لیکن بار بار سمجھانے کے باوجود وہ ٹو وہیلر پر سفر کرتے ہیں جس کے سبب حادثہ پیش آتا ہے ۔ایسا ہی واقعہ ان نوجوانوں کے ساتھ پیش آیا جب یہ دونوں نوجوان جمعرات کو صبح مالیگاؤں سے ساپو تارہ گھاٹ سیر و تفریح کیلئے نکلے راستے میں ہوا ڈانگ نامی دیہات کے پاس مخالف سمت سے ارہی ایک آئیسر گاڑی نے زور کی ٹکر دے ماری اور کچھ دیر بعد آئیسر گاڑی پلٹ گئی ۔جس کے سبب ٹو وہیلر پر سوار یہ دونوں نوجوان حادثہ کا شکار ہوگئے ۔اس حادثے میں ایک نوجوان کے اوپر آئیسر گاڑی گر گئی جس میں دب کر مالیگاؤں شہر کا نوجوان ہلاک ہوگیا ۔اس نوجوان کا نام ساجد احمد انور احمد، عمر 37 سال، ساکن نشاط نگر مالیگاؤں بتایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متوفی ساجد احمد کی نعش مالیگاؤں لائی گئی، جنرل اسپتال میں قانونی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے نعش کی گئی ۔عائشہ نگر قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔
شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اس حادثے میں ساجد احمد کا دوست شدید زخمی ہوا ہے ۔اس نوجوان کو مالیگاوں کے سہارا اسپتال میں بغرض علاج داخل کیا گیا ہے ۔شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ تہوار یا عام تعطیل کے دوران نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سفر کرنے کیلئے بس کو ترجیح دیں ۔ٹووہیلر سے سفر کرنے سے پرہیز کریں ۔بارش کا موسم ہے راستے خراب اور موسم ابر آلود و کہر ہونے سے صاف نظر نہیں آتا جس کے سبب حادثات پیش ہوتے ہیں ۔اس لئے نوجوان ٹووہیلر کے سفر سے اجتناب کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com