ٹیچر و گریجویٹ اسمبلی چناؤ : ٹھاکرے گروپ کے انیل پرب اور بی جے پی کے نرنجن داوکھرے کامیاب
ناسک سے کشور دراڑے کو برتری، ممبئی سے شکشک بھارتی اور ٹھاکرے گروپ کے امیدوار میں سخت مقابلہ، ووٹوں کی گنتی جاری
ممبئی :یکم جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی گریجویٹ حلقہ میں انیل پرب کی جیت ہوگئی ہے جبکہ کوکن گریجویٹ حلقہ میں نرنجن داوکھرے کی جیت یقینی سمجھی جا رہی ہے کیونکہ بی جے پی کے امیدوار نرنجن داوکھرے کو بڑی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق انیل پرب کو اب تک 44,791 ووٹ ملے ہیں۔ جبکہ بی جے پی کے کرن شیلار کو 18,771 ووٹ ملے اور پرب برتری حاصل کرتے ہوئے کامیاب ہوئے۔ نرنجن داوکھرے کو تقریباً 58 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ جبکہ کانگریس امیدوار رمیش کیر کو صرف 18 ہزار ووٹ ملے ہیں۔
ممبئی ٹیچر گریجویٹ حلقہ کے انتخاب میں ٹھاکرے گروپ کے امیدوار اور شکشک بھارتی امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ ناسک سے شیو سینا شندے گروپ کے کشور دراڑے نے پہلے راؤنڈ میں 11145، وویک کولہے نے 9370، سندیپ گڑوے نے 7088 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے سرکاری اعداد و شمار ابھی جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ پانچ اضلاع میں کل 64 ہزار 848 ووٹرز نے ووٹ ڈالے اور 30 ٹیبلز پر گنتی جاری ہے۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 7972614646 کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com