اتر پردیش : مذہبی پروگرام میں بھگڈر،سے 27 افراد کی موت، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل


اتر پردیش : مذہبی پروگرام میں بھگڈر،سے 27 افراد کی موت، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل  




لکھنؤ : 2 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اتر پردیش کے ہاتھرس میں بھگدڑ مچنے سے 27 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ابتدائی معلومات سامنے آ رہی ہیں کہ اتر پردیش کے ہاتھرس میں ستسنگ میں بھگدڑ مچنے سے 27 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔

 موصولہ اطلاعات کے مطابق بھولے بابا کا ستسنگ پروگرام جاری تھا کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔نتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اتر پردیش کے ہاتھرس کے رتی بھان پور میں پیش آیا۔  اس ستسنگ کا اختتامی پروگرام شروع ہو رہا تھا کہ یہ حادثہ اس رونما ہوا۔

 
 اتر پردیش کے ہاتھرس میں بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ میں کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔جہاں یہ بھگدڑ مچی وہاں ست سنگ جاری تھا۔یہ واقعہ ہاتھرس کے رتی بھان پور علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بھگدڑ اس وقت ہوئی جب بھولے بابا کا ست سنگ ختم ہو رہا تھا۔بھگدڑ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے ایٹا میڈیکل کالج لے جایا گیا ہے۔


 زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل 


 ایٹا اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر امیش کمار ترپاٹھی نے بتایا کہ اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع کے سکندر راؤ تھانہ علاقے کے پھولرائی گاؤں میں بھولے بابا کے ست سنگ کے دوران بھگدڑ میں 23 لوگوں کی موت ہوگئی۔اس دوران مرنے والوں میں دو مرد اور 25 خواتین شامل ہیں۔ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

 یہ واقعہ ایک مذہبی ست سنگ کے دوران پیش آیا جس سے افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی جس سے کئی عقیدت مند ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہو گئے۔  مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور مزید کارروائی کے لیے ایٹا میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے