ہاتھرس حادثہ : 122 سے زائد ہلاکتیں 150 عقیدت مند شدید زخمی،لاشیں بھکری پڑی ہیں، علی گڑھ میڈیکل کالج سمیت اطراف کے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت


ہاتھرس حادثہ : 122 سے زائد ہلاکتیں 150 عقیدت مند شدید زخمی،لاشیں بھکری پڑی ہیں، علی گڑھ میڈیکل کالج سمیت اطراف کے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت 



لاشوں کو بسوں اور ٹیمپومیں لاد کر اسپتال لے جایا گیا، وزیر اعلیٰ ہوگی ادتیہ ناتھ نے تحقیقات کا حکم دیا، مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ 



یوپی : 2 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) یوپی کے ہاتھرس میں بھولے بابا کے ستسنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 122 لوگ ہلاک ہوگئے۔150 سے زائد زخمی ہیں۔ کئی لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ یہ حادثہ ہاتھرس ضلع سے 47 کلومیٹر دور پھولرائی گاؤں میں پیش آیا۔

 حادثے کے بعد کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ہسپتال کے باہر زمین پر لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ہاتھرس کے سرکاری دواخانہ سکندراراؤ سی ایچ سی میں لاشوں کی گنتی کی گئی تو یہاں 95 لاشیں بکھری پڑی نظر آئی ۔

 
 اسی وقت ای ٹی اے کے سی ایم او امیش ترپاٹھی نے کہا - ہاتھرس سے اب تک ای ٹی اے میں 27 لاشیں لائی گئی ہیں۔ان میں 25 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ستسنگ میں 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کی بھیڑ تھی۔


 حادثے کے بعد زخمیوں اور ہلاک شدگان کو بسوں اور ٹیمپوز میں لاد کر اسپتال لے جایا گیا۔سی ایم یوگی نے چیف سکریٹری منوج سنگھ اور ڈی جی پی پرشانت کمار کو موقع پر بھیجا۔واقعہ کی تحقیقات کے لیے اے ڈی جی آگرہ اور علی گڑھ کمشنر کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔


 بھگدڑ کیوں؟

 ستسنگ ختم ہو چکا تھا۔ لوگ پنڈال چھوڑ رہے تھے۔ گیٹ بھی تنگ تھا۔ جانے والوں کے مقابلے میں بھگدڑ مچ گئی۔ لوگ ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔اس پروگرام میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ جس کی وجہ سے 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔


 حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ہاتھرس کے اطراف کے اضلاع کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پولیس اور انتظامیہ کی ایک ٹیم جے این میڈیکل کالج علی گڑھ پہنچ گئی ہے۔ زخمیوں کو یہاں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ لاشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جائے گا۔

 بھولے بابا کا اصل نام نارائن ساکر ہری ہے۔ وہ ضلع ایٹا کی تحصیل پٹیالی کے بہادر نگری گاؤں کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے 26 سال قبل سرکاری ملازمت چھوڑ کر ہندو دھرم کی اشاعت شروع کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے