اسمبلی چناؤ کا لائحہ عمل طے کرنے ہزار کھولی آفس پر 26 جولائی کو اہم مشورتی و فیصلہ کن میٹنگ
پارلیمنٹری بورڈ ،تمام ونگ و سیل کے عہدیداروں، سابق و موجودہ کارپوریٹرس ،سوشل میڈیا ٹیم اور خواہش مند امیدواروں سے شرکت کی اپیل
مالیگاؤں : 21 جولائی (پریس ریلیز)اکتوبر میں مہاراشٹر اسمبلی کے چناؤ ہونے جارہے ہیں اس ضمن میں ریاست سمیت مالیگاؤں میں بھی سیاسی موحول گرم ہوگیا ہے ۔ایسے میں سیاسی حکمت عملی طئے کرنے کیلئے اور اسمبلی میں کس طرح الیکشن لڑا جائے اور کامیابی حاصل کی جائے سمیت دیگر عنوانات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک اہم مشورتی و فیصلہ کن میٹنگ آئندہ جمعہ 26 جولائی کو رات 9 بجے ہزار کھولی رابطہ آفس پر کیا جارہا ہے ۔اس طرح کی اطلاع ایک پریس ریلیز کے ذریعے آصف شیخ رشید نے دی ۔
سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے اس اہم مشورتی و فیصلہ کن میٹنگ میں اسمبلی چناؤ کے پیش نظر سیاسی حکمت عملی بنانے اور کئی اہم فیصلہ لینے کیلئے پارلیمنٹری کے اراکین،پارٹی کے فادر باڈی کے ذمہ داران، تمام سیل و ونگ کے عہدیداران اور سابق و موجودہ کارپوریٹرس ،کارپوریشن چناؤ کے خواہش مند امیدواروں اور سوشل میڈیا ٹیم سے شرکت کی گزارش کی ہے۔آصف شیخ نے بتایا کہ اس میٹنگ میں اسمبلی چناؤ کے تعلق سے کئی اہم فیصلے بھی رائے مشورے کے بعد لئے جائیں گے ۔لہٰذا اس میٹنگ میں وقت مقررہ پر تمام ذمہ داران شرکت کریں ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 7972614646 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com