اساتذہ کرام کسے اور کیوں ووٹ دیں؟ اتوار کو اہم مشورتی میٹنگ ، اقلیتی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کی اپیل
مالیگاؤں : (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں کی تمام ہی اردو اسکول کے معلمین و معلمات کو اطلاع دی جاتی ہیکہ مورخہ 26 جون 2024 بروز بدھ کو ٹیچرس حلقہ ناسک کا الیکشن ہونے جارہا ہے، اس الیکشن میں صرف معلمین و معلمات کو ہی ووٹ کرنا ہوتا ہے مالیگاؤں شہر کا ہمارا ووٹ طئے کرے گا کہ ہمارا اگلا نمائندہ کون اور کیسا ہوگا،ہم ایسے امیدوار کی حمایت کریں گے اور اسے ووٹ دینگے جو تعلیم یافتہ ہو تعلیمی گھرانے سے ہو ،جو فرقہ پرست نہ ہو،جو اساتذہ کے مسائل کو سمجھ کر حل کرنے کی طاقت رکھتا ہو،جس کی خود کی یونیورسٹی ہو،جو اقلیتوں کا ہمدرد ہو ۔اس سلسلے میں ایک مشورتی میٹنگ مورخہ 23 جون 2024 بروز اتوار صبح 11 بجے ڈائمنڈ لانس، جونا آگرہ روڈ، نزد نئے فاران ہاسپیٹل مالیگاؤں میں انعقاد کیا گیا ہے۔ آپ تمام اساتذہ و معلمات اپنے محرم کے ساتھ ضرور بہ ضرور شرکت فرمائیں۔مٹینگ کے اختتام کے بعد ظہرانے کا نظم بھی کیا گیا ہے۔اپ کے خیر خواہ :راجیندر لکشمن بھونسلے، محمد اسحاق خلیل احمد زری والا، انصاری نہال احمد، جمیل احمد کرانتی، شیخ رضوان شیخ مطلب، قریشی مختار احمد سیکریٹری، شاکر شیخ
عزیز اعجاز نے شرکت کی گزارش کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com