ٹیچر ایم ایل سی چناؤ : وزیر اعلیٰ کی میٹنگ کے بعد اساتذہ میں نقد روپے کی تقسیم!سشما آندھرے کی ویڈیو پوسٹ سے سنسنی، شیو سینا شندے گروپ کی وضاحت


ٹیچر ایم ایل سی چناؤ : وزیر اعلیٰ کی میٹنگ کے بعد اساتذہ میں نقد روپے کی تقسیم 

سشما آندھرے کی ویڈیو پوسٹ سے سنسنی، شیو سینا شندے گروپ کی وضاحت


 جلگاؤں :24 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سنچر کو آدتیہ لانس جلگاؤں میں ناسک ٹیچرس ڈویژن حلقہ میں مہایوتی کے امیدوار کشور دراڈے کی مہم کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ شیو سینا ٹھاکرے گروپ کی لیڈر سشما آندھرے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس میٹنگ کے بعد اساتذہ، پرنسپل، اسکول کے ڈائریکٹر میں رقم تقسیم کی گئی۔

  
 آندھرے نے پوسٹ کیا کہ، وزیر اعلی @ mieknathshinde نے جلگاؤں کے آدتیہ لانس میں گرینڈ الائنس کے امیدوار دراڈے کی مہم کے لیے میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد ضلع کے ہر اسکول کے اساتذہ، عملہ، پرنسپل اور ڈائریکٹرز میں رقم تقسیم کی گئی۔ الیکشن کمیشن کہاں ہے؟ادھر شیو سینا کے لیڈروں نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ اور کہا کہ اس نے بوتھ وائز اخراجات کی رقم کی ادائیگی کی گئی ہے، ٹیچرس میں کوئی رقم تقسیم نہیں کی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے