شالارتھ آئی ڈی اور جونی پینشن اسکیم اور اساتذہ کے بنیادی و اہم مسائل کو حل کرنے آزاد امیدوار کولھے وویک کی یقین دہانی



شالارتھ آئی ڈی اور جونی پینشن اسکیم اور اساتذہ کے بنیادی و اہم مسائل کو حل کرنے آزاد امیدوار کولھے وویک کی یقین دہانی 



ناسک حلقہ ٹیچرس اسمبلی چناؤ 2024: اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا ناسک ضلع سمیت شہر کے اردو تعلیمی اداروں کی جانب سے نوجوان امیدوار کولھے وویک بپن کو حمایت 



مالیگاؤں :23 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ ) ناسک حلقہ ٹیچرس اسمبلی چناؤ 2024 کی تشہری مہم شروع ہوگئی ہے۔ اس مناسبت سے گذشتہ کل ڈائمنڈ لانس میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا ناسک ضلع کے زیراہتمام شہر بھر کی تمام اسکولوں کے اساتذہ کی مشورتی میٹنگ جمیل کرانتی کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ جس میں شاکر شیخ سر، عزیز اعجاز سر، الحاج الدین فاروقی سر کے علاوہ شیخ عقیق سر، احمد ایوبی سر مختار قریشی سر وغیرہ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے نوجوان امیدوار کولھے وویک بپن دادا کو حمایت دیتے ہوئے کامیاب کرنے کی اپیل کی۔ اور اقلیتوں اداروں کے مسائل کو حل کرنے، مائناریٹی اسکالرشپ کو دوبارہ شروع کرنے جیسے اور دیگر مطالبات کو آزاد امیدوار کولھے وویک بپن کے سامنے رکھا۔ 


اس دوران اپنے صدارتی خطبہ صدارت میں امیدوار کولھے وویک بپن دادا کو اس بات کا یقین دلایا کہ جس طرح پارلیمنٹ چناؤ میں سیکولر امیدوار کو شہریان نے کامیاب کیا۔ اسی طرح اساتذہ بھی ایسے امیدوار کو ووٹ دینگے جو تعلیم یافتہ ہو، تعلیمی گھرانے سے تعلق رکھتا ہو، جو فرقہ پرست ذہنیت نہ رکھتا ہو، جو اساتذہ کے خصوصی اقلیتوں کے مسائل کو سمجھ کر حل کرنے کی طاقت رکھتا ہو، جبکہ ان تمام خوبیاں امیدوار کولھے وویک بپن نظر آتی ہیں۔ اسلئے ہمیں امید ہے کہ یہاں کے اساتذہ آپکو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ 


اس مشورتی اجلاس کے اختتام کے بعد آزاد امیدوار کولھے وویک بپن دادا نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اساتذہ کی نمائندگی کرنے کا وعدہ کرکے جو لوگ قبل ایوان اسمبلی پہنچے، انہوں نے کبھی بھی اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ جبکہ اساتذہ کی کوئی سیاسی پارٹیاں نہیں ہوتی۔ اسلئے میں آزاد امیدوار ہوں، میری پارٹی اور میری طاقت صرف اساتذہ ہیں۔ اور میں ان کے مسائل سے واقف ہوں اور ان مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی تشہیر کے دوران 5 ضلعوں کے اساتذہ اور اساتذہ کی تنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سنیں ہیں۔ 


جبکہ انہوں نے اساتذہ کی یقین دہانی کرائی کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ ایوان میں ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں کولھے وویک نے کہا کہ ہر ضلع میں ایک رابطہ آفس اور خصوصی مالیگاؤں میں بھی رابطہ آفس قائم کی جائے گی۔ تاکہ اردو اساتذہ اور اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں اس بات پر روشنی ڈالی کہ شالار آئی ڈی اور جونی پینشن اسکیم اساتذہ کے بنیادی اور اہم مسائل ہیں۔ جنہیں حل کرنے کیلئے میں ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا۔ واضح رہے کہ اس درمیان اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا ناسک ضلع کے ریاستی نائب صدر شاکر شیخ سر اور ضلعی صدر عزیز اعجاز سر کے ساتھ ساتھ ان کے رفقاء نے کولھے وویک بپن کو ایک مطالباتی مکتوب دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے