بقرعید کی آمد : بجلی کی لوڈ شیڈنگ، گندگی کا انبار اور بارش کے پیش نظر سماجوادی پارٹی وفد کی کارپوریشن کمشنر، ڈپٹی کمشنر، بجلی کمپنی آفیسر ، سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے دو دن کا الٹی میٹم



بقرعید کی آمد : بجلی کی لوڈ شیڈنگ، گندگی کا انبار اور بارش کے پیش نظر سماجوادی پارٹی وفد کی کارپوریشن کمشنر، ڈپٹی کمشنر، بجلی کمپنی آفیسر ، سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے دو دن کا الٹی میٹم 



مالیگاؤں : 11 جون (پریس ریلیز) عیدالاضحی کی آمد کے پیشِ نظر شہر میں صاف صفاںٔی کا نظام درست کیا جائے اور بارش کے پیشِ نظر نالوں اور گٹروں کی صفائی کی جائے حسن پورہ رضا چوک نورنگ کالونی کھڑکی روڈ سروے نمبر 57 اور دیگر اہم نالوں کی صاف صفاںٔی کی جانب خصوصی توجہ دلانے کے لںٔے سماج وادی پارٹی وفد نے کارپوریشن آفیسران سے ملاقات کی کارپوریشن کمشنر رویندر جادھو ، ڈپٹی کمشنر گنیش شندے رتنا پارکے ، اقبال جان محمد، سچن مہالے عرفان میمن ، پربھاگ ادھیکاری کے ہمراہ ارجنٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں عاںٔشہ نگر سویپر کالونی کی گرتی عمارتوں کے متعلق بھی گفتگو کی گںٔی۔کارپوریشن کو ان تمام مسائل کے حل کیلئے دو دن کا الٹی میٹم دیا گیا ورنہ نہالی انداز میں کام کیا جائے گا اور اسکی ذمہ دار کارپوریشن ہوگی ۔اسطرح کا بیان بھی مستقیم ڈگنیٹی نے دیا ۔

مذکورہ وفد میں مستقیم ڈگنیٹی صاحب کے ہمراہ عبدالباقی راشن والے ، مولانا زاہد ندوی ، ناصر کرانہ والے ، الطاف ماما، سید بشیر سید چاند ، ہارون ڈرائیور ، ابواللیث انصاری ، اسراںٔیل پاپے ، اسماعیل پلمبر اشفاق، زاکر قریشی ، ممبر عبداللہ انصاری وغیرہ نے ملاقات کی اسی کے ساتھ ساتھ وفد نے کلکتہ پاور کمپنی کے سی او پریم سنگھ سے بھی ملاقات کرتے ہوئے 17 جون سے عیدالاضحی کے پیشِ نظر شہر میں لوڈشیڈنگ نہ ہو اور اسی کے ساتھ ساتھ پاور لوم صنعت کے متعلق دیگر مساںٔل پر بھی گفتگو کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے