اجیت پوار گروپ کے لیڈر پر فائرنگ، ایک کی موت ،ایک شدید زخمی ، پولس جائے واردات پر پہنچی، تفتیش شروع
بیڑ :29 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) بیڑ کے پرلی میں فائرنگ کا ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ابتدائی اطلاع ملی ہے کہ واقعہ پرلی کی بینک کالونی میں پیش آیا، اور بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرال واڑی کے سرپنچ باپو اندھالے فائرنگ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
موصولہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہاں پرلی کے بینک کالونی میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس فائرنگ میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دوسرا شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا جو قریبی پرلی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اجیت پوار گروپ کے حامی دھننجے منڈے گروپ کے سرپنچ کی اس فائرنگ کے سبب موت ہو گئی ہے۔
دھننجے منڈے کے حامی سرپنچ باپو راؤ اندھالے کی موقع پر ہی موت ہو گئی
اس فائرنگ میں مارل واڑی کے موجودہ سرپنچ باپو راؤ اندھالے، جو این سی پی اجیت پوار گروپ کے حامی دھننجے منڈے کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ننداگول کے گیانبا ماروتی گٹے نامی شخص شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، اس فائرنگ کی اصل وجہ اور کس نے کی؟ اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیسہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com