دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ملی ضمانت، کل جیل سے ہوگی رہائی
نئی دہلی : 20 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) راؤس ایونیو کی عدالت نے دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ضمانت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کی ضمانت پر رہائی کے احکامات دے دیئے ہی۔اروند کیجریوال کل جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔
کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات کی مہم چلانے کے لیے 21 دنوں کے لیے ضمانت دی گئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے تہاڑ جیل میں دوبارہ خودسپردگی کی۔ سپریم کورٹ نے کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت دی تھی ۔ اس کے بعد وہ 20 دن دوبارہ جیل میں رہے۔ جس کے بعد انہیں آج دوبارہ ضمانت مل گئی۔ وہ تقریباً 70 دنوں تک دو مراحل میں جیل میں رہے ۔
ضمانت ملنے کے بعد عام آدمی پارٹی نے کہا کہ عدالت نے بی جے پی کے ای ڈی کے تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ضمانت دے دی ہے۔لوک سبھا انتخابات میں کیجریوال کو عبوری ضمانت ملنے پر کیجریوال نے انڈیا الائنس کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے پرچار کیا تھا اور کئی بڑے بڑے انکشافات بھی کئے تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com