ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس نول بجاج مہاراشٹر اے ٹی ایس چیف مقرر


ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس نول بجاج مہاراشٹر اے ٹی ایس چیف مقرر 


ممبئی : 19 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) آئی ​​پی ایس افسر نول بجاج کو مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ بجاج کچھ عرصے سے اس عہدہ کا انتظار کر رہے ہیں۔ آخر کار آج انہیں اے ٹی ایس سربراہ کے طور پر تعینات کر دیا گیا۔ سام ٹی وی نیوز نے اس کی اطلاع دی ہے۔ 

 نیول بجاج 1995 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ وہ ممبئی میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ فی الحال وہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ مستقبل قریب میں ریٹائر ہونے والے ہیں۔  لیکن ان کی آخری تقرری رک گئی تھی کیونکہ لوک سبھا انتخابات کا ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا تھا۔لیکن آخر کار انہیں اے ٹی ایس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 7972614646 کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے