مالیگاؤں سمیت تعلقہ میں موسلادھار بارش کے سبب مکان منہدم ، بجلی گرنے کے واقعات، کئی اموات ، مویشی بھی ہلاک
ناسک : 10 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع میں اتوار کی دوپہر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ تیسگاؤں کے بھاؤ راؤ شنکر دیورے اور اس کا بیٹا دیوی داس، جو ضلع کے عمرانے میں تیز آندھی اور شدید بارش کی وجہ سے پیاز کے ایک شیڈ کے پاس پناہ لینے کے لیے رکے تھے، طوفان کی وجہ سے لوہے کی چادر کا شیڈ گرنے سے ہلاک ہو گئے۔
تیسگاؤں گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 سالہ آکاش دیور کی موت ہو گئی۔ عمراں کے علاقے میں طوفانی ہواؤں کے باعث بڑی تعداد میں درخت گر گئے۔ اسی دوران ایک اور جگہ پیاز کے تاجر کا شیڈ گرنے سے شیڈ میں موجود پیاز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب نپھاڑ میں تیز بارش کے سبب بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ۔بجلی گرنے سے یہاں مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بجلی گرنے سے دو گائے ہلاک ہوئیں ہیں ۔
اس کے علاوہ مالیگاؤں شہر سے قریب دیہات میں بجلی گرنے سے ایک بیل اور ایک آدمی ہلاک ہو گئے ۔اس کے علاوہ مالیگاؤں شہر سے دس کلو میٹر دوری پر واقع دیہات میں طوفانی بارش کے سبب ایک مکان کا چھت گرگیا ۔اس چھت کے گرنے سے ایک شخص دب کر ہلاک ہوگیا ۔
اسی طرح پوار واڑی علاقہ میں ایک نوجوان اپنی گاڑی میں چارجنگ کرنے کے لئے گاڑی کی بیٹری میں چارجر لگانے لگا لیکن بارش کے سبب اس میں کرنٹ آگیا جس کے سبب وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔اسی درمیان خبر آئی کہ چالیس گاؤں روڈ پر ایک ایکسیڈنٹ ہوا ۔اس ٹووہیلر کے حادثے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔نیا پورہ بھکو چوک کے ساکن بلال احمد شمش الضحٰی اپنے مکان میں ہی مردہ پائے گئے ۔جمعہ کو وہ نہانے باتھ روم میں گئے جہاں وہ پیر پھسلنے سے شدید زخمی ہوگئے اور وہیں انکا انتقال ہوا ۔تین دن کے بعد انکی لاش کا پتہ چلا تو انہیں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلی معلومات بھی شفیق اینٹی کرپشن نے دی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com