منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے سیکورٹی قافلے پر حملہ، کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی
منی پور: 10 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) منی پور کے وزیر اعلی این بیرن سنگھ کے سیکورٹی قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ یہ حملہ کانگ پوکپی ضلع میں ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے۔
یہ حملہ اس وقت ہوا جب چیف منسٹر کا قافلہ منی پور کے تشدد زدہ جیری بام ضلع کی طرف جا رہا تھا۔ ان کے قافلے پر کئی راؤنڈ فائر کیے گئے۔اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کی۔ یہ فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی۔
حملے کے بعد منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ وزیر اعلیٰ پر براہ راست حملہ ہے، یعنی براہ راست ریاست کے عوام پر حملہ ہے ۔اسکی جانچ کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 7972614646 کریں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com