زمین، پلاٹ و فلیٹس کی خرید و فروخت کرنے والے 31 سالہ بلڈر نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی، پولس جانچ میں مصروف
پونہ : 10 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) پونہ کے 31 سالہ بلڈر جو کہ زمین کی خرید و فروخت بھی کرتا تھا، نے سر میں
گولی مار کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ اتوار کی آدھی رات کو پیش آیا تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس نے خودکشی کیوں کی۔مہلوک فلیٹس اور پلاٹ بیچنے اور خریدنے کا کام کرتا تھا۔یہ واقعہ سنہا گڑھ روڈ علاقے کے نرے علاقے میں پیش آیا۔
خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت میور سنیل نرہے (31، جمبھولواڑی) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس معاملے میں سنہا گڑھ روڈ پولس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق میور سنیل نامی یہ شخص جمبھولواڑی علاقے کا ساکن بتایا گیا ہے۔ وہ شادی شدہ تھا۔ میور سنیل کا گاوگڈا ہوٹل سے متصل ایک عمارت کے چوتھے منزل پر آفس تھا۔
میور فلیٹس کی خرید و فروخت کرتا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ زمین پلاٹوں کی خرید و فروخت بھی کرتا تھا۔ اس دوران وہ اتوار کی رات گھر نہیں آیا۔ تو میور کے بھائی نے آفس آ کر دیکھا۔ جہاں اسے اپنے بھائی کی لاش نظر آئی ۔میور نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ فوری طور پر اس کی اطلاع سنہا گڑھ روڈ پولیس کو دی گئی۔ اطلاع کے مطابق، سنہا گڑھ روڈ پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر وجے کمبھار اور اسسٹنٹ انسپکٹر یادو اور ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
دریں اثنا، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ خودکشی کیوں کی گئی۔؟ میور کے پاس سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ لیکن اس نے کاغذ پر کچھ حساب لکھے ہیں۔اسسٹنٹ انسپکٹر یادو نے بتایا کہ کس سے کتنی رقم لینا ہے اور کتنا واجب الادا ہے اس کی معلومات اس میں لکھی ہوئی ہیں۔پولس اس بات کی جانچ پڑتال کررہی ہیں کہ آیا میور نے خود کو گولی مار کر کیوں ہلاک کیا؟ کیا کسی دباؤ یا زمین کے تعلق سے میور ذہنی ٹینشن میں مبتلا تھا؟ اور اس خود کشی کے پیچھے کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ پولس تحقیق کررہی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com