فائرنگ میں سابق کارپوریٹر اور سماجی کارکن کی موت ، بھساول شہر میں فائرنگ کی واردات سے سنسنی، نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش جاری :پولس
جلگاؤں / بھساول : 30 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) بھساول شہر میں بی جے پی کے سابق کارپوریٹر سنتوش بارسے اور سماجی کارکن سنتوش راکھنڈے کو نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار دی جب وہ بھساول کے نیو ستارا روڈ پر مری ماتا مندر کے قریب 29 مئی کو رات 10 بجے کے قریب کار میں بیٹھے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی اور انہیں بھساول شہر کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس کی بھاری نفری جائے واردات پر پہنچ گئی اور تمام اعلیٰ پولس افسران اور پولس ملازمین وہاں تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ یہ قتل پرانے جھگڑے کی وجہ سے ہوا ہے۔
دریں اثناء بھساول سٹی پولس اسٹیشن کے انسپکٹر گجانن پڈگھن اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے مفرور ملزمان کے بارے میں معلومات طلب کی جارہی ہیں۔ اس واقعے سے بھساول ایک بار پھر لرز گیا ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جلگاؤں گورنمنٹ کالج بھیج دیا گیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com