بی جے پی کیخلاف ڈاکٹر خالد پرویز بھی میدان میں،دستوری تحفظات کیلئے مضبوط امیدوار (تائی)کو مشروط حمایت



بی جے پی کیخلاف ڈاکٹر خالد پرویز بھی میدان میں،دستوری تحفظات کیلئے مضبوط امیدوار (تائی)کو مشروط حمایت 


مقامی ایم ایل اے پر مجلس کے اصولوں کو مسخ کرنے کا الزام، پارلیمنٹ چناؤ میں ووٹنگ فیصد بڑھانے کیلئے آج جلسہ، عوامی بیداری مہم کا بھی اعلان 



مجلس پاسبان آئین کے بینر تلے پریس کانفرنس، " اتحاد کا مطلب اختلاف کے ساتھ جینے کا سلیقہ " نعرہ


مالیگاؤں : 7 مئی ( بیباک نیوز اپڈیٹ)بھارتیہ جنتا پارٹی کو لوک سبھا چناؤ میں شکست دینے اور دستور ہند کی حفاظت کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ ووٹنگ فیصد ہو بڑھانا ہے تاکہ مضبوط سیکولر امیدوار اس حلقہ سے منتخب ہوسکے ،دستوری تحفظات کیلئے ہم دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کی مضبوط امیدوار (تائی) کو مشروط حمایت دینگے ۔اسطرح کا اعلان پیر کی شام 4 بجے اسلام آباد مجلس رابطہ آفس پر مجلس پاسپان آئین کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے ایک کیا۔موصوف نے مجلس پاسبان آئین کے بینر تلے پارلیمنٹ الیکشن کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کے موجودہ حالات اور پارلیمنٹ الیکشن کے دوران ہمیں سب سے زیادہ اس بات پر غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے کہ آج ملک کے قانون آئین کے تحفظ کیلئے، جمہوریت کی بقاء کیلئے ہمیں ووٹ دینا ہے تاکہ سیکولر امیدوار کامیاب ہوسکے۔ ہندوستان میں رہنے والے لوگوں سے ہی ملک میں جمہوریت ہے اور اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب اس جمہوریت کی خوبصورتی ہے۔ 
موصوف نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت والا یہ ملک ہندوستان ہے۔ ہم شہر کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی ووٹوں کا استعمال کریں اور جمہوریت کی بقاء و تحفظ کیلئے ووٹ ضرور دیں۔انہوں نے کہا کہ اس چناؤ میں مجلس اتحاد المسلمین کا امیدوار نہیں ہے جسکا ہمیں دکھ اور احساس بھی لیکن آج ہمیں دستوری و جمہوری نظام کی بقاء کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کیخلاف مضبوط امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب کرنا ضروری ہے ۔مجلس پاسبان آئین کی جانب سے ہم ووٹر بیداری مہم شروع کرینگے ۔پولنگ بوتھ کا جائزہ لینگے ووٹرس کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ۔

 ڈاکٹر خالد پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کے جواب میں کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی خود مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کی مضبوطی اور اسکے پھیلاؤ کیلئے کوئی جدوجہد کرتے ہوئے نظر نہیں آۓ ہیں اور انھوں نے خود کی رابطہ آفس دارالخیر سے مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کا فوٹو تک نہیں لگایا ہے اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران کو ساتھ لیکر نہیں چلتے ہیں آپسی تال میل کی کمی ہے ایک ہی نظریات کی جماعت میں رہتے ہوئے وہ الگ سوچ و فکر سے کام کر رہے ہیں ۔کولہو اصولی اور دستوری عہدہ پر رہتے ہوئے مجلس کے آئین کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے مجلس کے اصولوں کی پامالی پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ۔آج مجلس پاسبان آئین کی جانب سے خیابان نشاط چوک میں جلسہ عام کا انعقاد بھی کیا گیا ہے ۔اس پریس کانفرنس میں سہراب اعظمی، یوسف عیسٰی، سمیع اللہ انصاری، انیس ماسٹر، حاجی عبد الماجد، حاجی لئیق، انیس ویڈیوز والا ،یوسف کپڑے والا و مجلس پاسبان آئین کے دیگر 20 ارکان بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے