سات کروڑ روپے سے بھری ٹاٹا ایس گاڑی الٹ گئی ، الیکشن ڈپارٹمنٹ نے ضبط کی رقم



سات کروڑ روپے سے بھری ٹاٹا ایس گاڑی الٹ گئی ، الیکشن ڈپارٹمنٹ نے ضبط کی رقم 


دو دن میں 15 کروڑ روپے ضبط، الیکشن محکمہ کی کارروائی جاری 


حیدرآباد : 11 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) آندھرا پردیش میں سنیچر کو ایک بار پھر بڑی مقدار میں نقدی ضبط کی گئی ہے۔ جمعہ کو بھی این ٹی آر ضلع میں 8 کروڑ روپے ضبط کئے گئے تھے ۔اس کے بعد ریاست کے گوداوری ضلع میں یہ چونکا دینے والی صورتحال سامنے آئی ہے۔

 یہاں 7 ڈبوں میں 7 کروڑ روپے ایک فور وہیلر میں چھپائے گئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ٹاٹا ایس گاڑی، جسے چھوٹا ہاتھی کے نام سے جانا جاتا ہے، نالہجرلا منڈل کے اننت پلی میں ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔
 مقامی لوگوں کے مطابق گاڑی بوریوں سے لدی ہوئی تھی۔ اس میں 7 بکس چھپائے گئے تھے۔واقعہ کی اطلاع پولس کو دی گئی پولس موقع پر پہنچ گئی۔ پولس نے اس گاڑی سے 7 کروڑ روپے برآمد کئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی وجئے واڑہ سے وشاکھاپٹنم کی طرف جارہی تھی۔حادثے میں ٹاٹا ایس کے ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں۔ اسے گوپال پورم کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
 اس سے قبل جمعہ کو بھی آندھرا پردیش کے این ٹی آر ضلع میں پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی تھی۔ یہاں چیکنگ کے دوران تقریباً 8 کروڑ کی نقدی ضبط کی گئی۔ پولس نے ٹرک اور رقم قبضے میں لے کر ڈرائیور سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ نقدی کے ساتھ یہ ٹرک گاریکاپاڈو چیک پوسٹ پر معائنہ کے دوران ملا۔ یہ رقم حیدرآباد سے گنٹور لے جائی جارہی تھی۔ پولس نے یہ رقم تفتیشی ایجنسیوں کے حوالے کر دی اور الیکشن کمیشن معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ آندھرا پردیش کے چوتھے مرحلے میں تمام 25 حلقوں میں 12 مئی کو پولنگ ہونے جارہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے