کانگریس کو بڑا جھٹکا، ضلع صدر ڈاکٹر تشار شیواڑے بی جے پی میں شامل


کانگریس کو بڑا جھٹکا، ضلع صدر ڈاکٹر تشار شیواڑے بی جے پی میں شامل 



مالیگاؤں : 12 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں شہر کے ساکن ناسک کے ضلع کانگریس کے صدر ڈاکٹر تشار شیوالے نے ضلع صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جو کانگریس سے دھولیہ-مالیگاؤں لوک سبھا حلقہ سے لوک سبھا کی نامزدگی نہ ملنے سے ناراض تھے۔ آج ڈاکٹر تشار شیوالے دھولیہ میں بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے کی موجودگی میں شامل ہوئے ہیں اور مالیگاؤں کانگریس ان کے بی جے پی میں داخل ہونے سے پریشان ہوگئی ہے۔

  

 ڈاکٹر شیوالے لوک سبھا کی امیدواری میں دلچسپی رکھتے تھے۔ لیکن، پارٹی ڈاکٹر شوبھا بچھاؤ کے نامزد ہونے سے وہ ناراض تھے۔ اس کے بعد کانگریس نے ناراضگی دور کرتے ہوئے ریاستی سطح کا عہدہ دیا۔ لیکن، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ شیواڑے آج بالآخر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ جس سے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے