آصف شیخ اور مفتی اسمٰعیل کی لڑائی میں شہریان کے نام ووٹر لسٹ سے کاٹے گئے ، آصف شیخ نے شکست کا بدلہ مفتی اسمٰعیل کے ووٹرس سے لیا لیکن مفتی اسمٰعیل بھی لاپرواہ رہے اور اپنے ووٹرس کو لاوارث چھوڑ دیا


آصف شیخ اور مفتی اسمٰعیل کی لڑائی میں شہریان کے نام ووٹر لسٹ سے کاٹے گئے ، آصف شیخ نے شکست کا بدلہ مفتی اسمٰعیل کے ووٹرس سے لیا لیکن مفتی اسمٰعیل بھی لاپرواہ رہے اور اپنے ووٹرس کو لاوارث چھوڑ دیا 


ایم ایل اے و سابق ایم ایل اے سے شہریان ناراض ، اسمبلی چناؤ میں 25 سال پرانی تاریخ دوہرائی جائے گی ، ابکی بار سماجوادی کا نعرہ
 

نہال احمد کی یوم پیدائش پر سماجوادی پارٹی کے لیڈران کی پریس کانفرنس، مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند کی آصف شیخ و مفتی اسمٰعیل پر شدید تنقید




مالیگاؤں : 22 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) لوک سبھا انتخابات میں سب سے زیادہ پریشانی عوام کو اس وقت ہوئی جب عوام ووٹ دینے کیلئے پولنگ بوتھ پر آئی تو انہیں ووٹر لسٹ میں اپنے نام نہیں ملے ۔اگر اسمبلی کی شکست کا بدلہ آصف شیخ نہیں لیتے تو آج مالیگاؤں شہر کے تقریباً 30 سے 40 ہزار ووٹرس ووٹ دینے سے محروم نہیں رہتے ۔آج ملک میں این آر سی اور سی اے اے کے سنگین حالات ہیں، ملک کا مسلمان ڈرا سہما ہوا ہے اور ایسے میں انہیں ووٹ کے حق سے محروم رکھنا شیخ آصف کی غلطی اور غصہ کا نتیجہ ہے وہیں مفتی اسمٰعیل قاسمی کی بھی لاپرواہی ہے کہ انہوں نے اپنے ووٹرس کو لاوارث چھوڑ دیا انکا پرسان حال بننے کی بجائے اپنا اسمبلی الیکشن سیدھا کر ذاتی مفاد حاصل کرلیا ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار سماجوادی پارٹی کے لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔موصوف بدھ کی شب دس بجے مہیش نگر میں واقع اپنے مکان ہر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔
مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آج 22 مئی کو نہال احمد کی یوم پیدائش ہے اور آج انکی یاد آتی ہیں کیونکہ نہال احمد نے مالیگاؤں شہر کو سنیچا ہے اور سنوارا ہے، شہر کے مسائل حل کئے ہیں بنکروں اور مزدوروں کو حق دیا ہے اور اس شہر کا دبدبہ قائم رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج شہر کا دبدبہ ختم ہوگیا ہے۔موجودہ ایم ایل اے کا کوئی دبدبہ نہیں ہے ۔انہوں نے کبھی عوامی مسائل پر کوئی آواز بلند نہیں ہے ۔صرف چند راشن کارڈ تقسیم کر اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہونا کافی نہیں ہے یہ تو حکومت کی اسکیم تھی جو کہ ہونا ہی تھا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جب نہال احمد ایم ایل اے تھے تب غریبی کی سطح کے نیچے کا سروے کر کے غریبوں کو غریبی کی سطح میں 37 فیصد تک کا شمار کرنا سرکار کی گائیڈ لائن کے مطابق تھا تب بھی نہال احمد نے مالیگاؤں شہر کے غریبوں کو 45 فیصد تک غریبی کی سطح کی لسٹ میں شامل کروایا ۔
مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آج سے 25 سال قبل 1999 میں نہال احمد کو اسمبلی الیکشن میں شکست ہوئی تھی ۔تب سے شہریان کا دبدبہ ختم ہوگیا ہے ۔آج پورا شہر دونوں سابق و موجودہ ایم ایل اے سے ناراض ہیں ۔شہریان تبدیلی چاہتے ہیں ۔مالیگاؤں شہر کی عوام 25 سال پرانی تاریخ دوہرانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ آج سے سماجوادی پارٹی آفس شان ہند رابطہ آفس آگرہ روڈ پر ووٹر لسٹ میں نام بڑھانے کیلئے ٹیبل کا نظم کیا جارہا ہے ۔شہریان جو نئے ووٹرس ہیں یا جنکی ووٹ کٹ گئی ہیں وہ بلاتفریق سیاسی جماعت اپنے ناموں کا اندراج کروانے کیلئے ہماری آفس پر رابطہ کریں ۔

اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کی مقامی صدر شان ہند نے کہا کہ نہال احمد نے اپنی ساری زندگی غریبوں، مزدوروں، سرمایہ داروں اور عوام کی خدمت میں صرف کردی ۔انہوں نے اس شہر کے دبدبہ کیلئے، مزدوروں کے حقوق کیلئے اور شہر کو ایک شناخت دینے کیلئے دور اندیشی والیہ سیاست کی ۔انہوں نے ہمیشہ عوام کو اپنے کاغذات درست رکھنے پر زور دیا ۔آج ملک میں سی اے اے اور این آر سی کے ماحول میں اگر مالیگاؤں شہر سے ہزاروں کی تعداد میں ووٹ کاٹی گئی ہیں تو اسکا ذمہ دار صرف اور صرف آصف شیخ و مفتی اسمٰعیل ہیں ۔شان ہند نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے اپنے ووٹرس کو لاوارث چھوڑ دیا ہے ۔انکی لاپرواہی رہی تھی کہ جب آصف شیخ ڈبل ووٹ کٹوا رہے تھے تو مفتی اسمٰعیل نے آواز کیوں نہیں اٹھائی؟ اس موقع پر نمائندہ کے سوال پر کہ جب مفتی اسمٰعیل نے آواز نہیں اٹھائی تو آپ بھی اسوقت مفتی اسمٰعیل کے ساتھ تھے آپ نے کیوں کچھ نہیں کیا؟ تب مستقیم ڈگنیٹی نے جواباً کہا کہ سب سے پہلے میں نے مفتی اسمٰعیل کو پرانت آفس لیجا کر شکایت کروایا اور مزید کارروائی کا مطالبہ کیا تھا کہ یہ سب سیاسی دشمنی میں ووٹ کاٹی جارہی ہیں اس پر روک لگے ۔

شان ہند نے مزید کہا کہ اس شہر میں این آر سی اور سی اے اے کو لیکر عوام میں ڈر کا ماحول ہے ۔آج وہ ووٹ کے حق سے محروم ہو گئے ہیں ۔دونوں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایجنٹ تو نہیں، شان ہند نے قوم سے غداری کا الزام بھی دونوں لیڈران ہر لگایا ۔موصوفہ نے شہریان سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کیلئے سماجوادی پارٹی آفس پر رابطہ کریں ہم سیاسی مفاد سے اوپر اٹھ کر ہر ممکن تعاون کرینگے ۔اس پریس کانفرنس میں ساجدہ نہال احمد، مولانا زاہد ندوی، سہیل عبد الکریم ،رشید سیٹھ ایولے والے، شاہد فائن، ابولیث انصاری، عبد الرحمن انصاری، سلیم گڑ بڑ وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے