مذہبی تنظیموں سے شان ہند کی اپیل، اسٹیج لگا کر کھل کر سیکولر امیدوار کو حمایت نہ دیں، حکمت عملی سے چناؤ لڑیں ورنہ فرقہ پرست مذہبی جذبات کو ہوا دینگے
یہ شوبھا تائی بچھاؤ کی لڑائی نہیں بلکہ یہ ایک نظریات کی لڑائی ہے، "جڑے گا مالیگاؤں تو جیتے گا انڈیا" :مستقیم ڈگنیٹی
گزشتہ کچھ سالوں سے ایوان اسمبلی میں مالیگاؤں کی نمائندگی نہیں ہوئی ہم شوبھا تائی سے مالیگاؤں کی نمائندگی کا مطالبہ کرتے ہیں
سماجوادی پارٹی کی پریس کانفرنس، کانگریس امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو کامیاب کرنے کی اپیل، 17 مئی کو جلسہ
گزشتہ کچھ سالوں سے ایوان اسمبلی میں مالیگاؤں کی نمائندگی نہیں ہوئی ہم امیدوار سے مالیگاؤں کی نمائندگی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم
مالیگاؤں : 9 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) یوپی سمیت ملک بھر میں سب سے زیادہ سیٹ لڑانے والی سماجوادی پارٹی ہے اکھلیش یادو کانگریس کو ساتھ لیکر پوری ایمانداری سے چناؤ لڑ رہے ہیں ۔جس سے پورے ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کیخلاف ناراضگی کا ماحول بنا ہوا ہے اور کانگریس کے حق میں رائے عامہ ہموار ہورہی ہیں ۔مالیگاؤں کی عوام اس لڑائی کو ایک نظریہ کی لڑائی سمجھ کر لڑیں۔فرقہ پرستی کیخلاف سیکولر ازم کی بقاء کیلئے ہمیں چناؤ میں زیادہ سے زیادہ ووٹ فیصد بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار سماجوادی پارٹی کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے مہیش نگر انکے مکان پر منعقدہ پریس کانفرنس سے آج شام چار بجے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دستور ہند کی حفاظت کیلئے اس پارلیمنٹ چناؤ میں نہالی ورکر فلیڈ پر کام کرینگے ۔یادی وائز ووٹرز کو بیدار کرینگے ۔ہماری کوشش یہی ہے کہ مالیگاؤں کا دبدبہ قائم رہے ۔انہوں نے نعرہ دیا کہ جڑے گا مالیگاؤں تو جیتے گا انڈیا۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آج کانگریس کو ناراضگی بتانے کا یہ موقع نہیں ہے ۔بہت جلد وہ موقع بھی آئے گا تب مالیگاؤں کی عوام کانگریس کو ناراضگی بتائے گی ۔آج ضرور اس بات کی ہے کہ کس طرح حکمت عملی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے دور کھا جائے ۔ہم اس کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے جارہے ہیں ۔موصوف نے یہ بھی کہا کہ دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کی امیدوار ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کیلئے ہم زمینی سطح پر کوشش کرینگے۔ووٹر لسٹ میں بی ایل اوز کے سبب الیکشن یادی میں خامیاں ہیں ہم اسے دور کرنے اور ووٹر کو سہولت دینے کیلئے بوتھ وائز کام کرینگے ۔
اس موقع پر شان ہند نے کہا کہ یہ الیکشن اقلیتوں کی حفاظت کیلئے ہے ۔ملک کے حالات دس سالوں میں تبدیل ہوئے ہیں ۔ہم نے امیدوار سے جو بات کی ہے اس میں بنکروں کے مسائل اور پاور لوم صنعت اور بجلی کمپنی کی تانا شاہی پر بات چیت کی ۔شان ہند نہال احمد نے کہا کہ اگر کانگریس کی امیدوار کامیاب ہوتی ہے تو ہم نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ مالیگاؤں کی نمائندگی ایوان میں کریں ۔ترقیاتی فنڈز سے مالیگاؤں کو بھی ترقی کی راہ پر لائیں ۔شان ہند نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایوان اسمبلی میں مالیگاؤں کی نمائندگی نہیں ہوئی ہم امیدوار سے مالیگاؤں کی نمائندگی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ سے مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں میں تعلیم کیلئے نظم کیا جائے، تلواڑہ ڈیم پائپ لائن کا کام تیزی سے ہو اسکی کوشش کی جائے، مالیگاؤں میں کام کا صرف افتتاح ہوتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ کام وقت پر اور اچھا ہو اسکے لئے کوشش کی جائے ۔
ملک کے حالات ان دس سالوں میں تبدیل ہوئے ہیں ۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے دستور بدلنے اور ای ڈی کی کارروائی جیسی حرکتوں سے لوگوں کو ناراض کیا ہے ۔اب عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کیخلاف سڑکوں پر آرہی ہیں ۔یوپی سے اکھلیش یادو کانگریس کو مسلسل حمایت کررہے ہیں ۔جس سے پورے ملک میں کانگریس کے حق میں ایک اچھا ماحول بنا ہوا ہے ۔اس طرح کا اظہار بھی شان ہند نے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کی جیت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت دی ہے ۔ہم بھی روز اول سے فرقہ پرستی کیخلاف مسلسل جدوجہد کررہے ہیں ۔اس ضمن میں 17 مئی کو ایک جلسہ عام کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے ۔شان ہند نہال احمد نے کہا کہ یہ چناؤ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ہمیں حکمت عملی سے چناؤ لڑنا ہے ۔ہم نے شوبھا تائی بچھاؤ کے شوہر اور چاندوڑ کے سابق ایم ایل اے کوتوال سے رات میں ملاقات کی تو انہوں نے دھولیہ لوک سبھا حلقہ کی جو تفصیلات بتائی وہ کافی خوش آئند ہے لیکن ہمیں مالیگاؤں شہر سے زیادہ سے زیادہ ووٹ دینا ہے اور ایک خاموش حکومت عملی کے تحت چناؤ کو لڑنا ہے ۔انہوں نے مذہبی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اسٹیج لگا کر کھل کر میدان میں آنے سے گریز کریں ۔احتیاط کریں اور ایک خاموش حکمت عملی اپنائیں۔ورنہ اگر مذہبی جماعتوں اور ملی تنظیموں نے میدان میں آکر اسٹیج لگا کر شوبھا تائی بچھاؤ کی حمایت کردی تو فرقہ پرست مذہبی جلسہ عام کی تصویری جھلکیاں اور ویڈیو کو مالیگاؤں آؤٹر و دیگر حلقہ میں بتا کر مذہبی منافرت پھیلائیں گے اور بھارتیہ جنتا پارٹی اسکا فائدہ اٹھا کر چناؤ لڑیگی ۔جس سے سیکولر امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو کافی مشکلات کا سامنا ہوگا اور کہیں ایسا نہ ہوکہ مذہبی تنظیموں کی حمایت سے کانگریس امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑے ۔اس پریس کانفرنس میں مستقیم ڈگنیٹی ۔شان ہند ،عبد الباقی ،سہیل عبد الکریم، رضوان سر، عبد الرشید سیٹھ ایوہے والے، زاہد ندوی، احتشام بیکری والا، سلیم گڑ بڑ، عارف حسین پاپا، خورشید کابل ۔عطا رینوکا وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com