میرے ملک کو بچا لو، "ایک ملک ایک راجا" ، تانا شاہ کی حکومت کا ارادہ، مودی۔ شاہ کے مذموم عزائم پر کیجریوال کی جذباتی تقریر مودی


میرے ملک کو بچا لو، ایک ملک ایک راجا، تانا شاہ کی حکومت کا ارادہ، مودی شاہ کے مذموم عزائم پر کیجریوال کی جذباتی تقریر 


مودی اقتدار میں آئے تو ممتا بنرجی اور ٹھاکرے سمیت دیگر لیڈران جیل میں ہوں گے ، اقتدار شاہ کے ہاتھوں میں جائیگا : کیجریوال کا دعویٰ


انڈیا الائنس کے امیدواروں کو کامیاب کرنے کی اپیل، مودی۔ شاہ کی کرسی خطرے میں، 4 جون کو انڈیا الائنس کی سرکار بنے گی 


 نئی دہلی: 11 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) سپریم کورٹ کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو راحت ملنے کے بعد کل انہیں 50 دن جیل کی سلاخوں میں کاٹنے کے بعد تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے آج بی جے پی پر سخت حملہ کیا۔ آج پارٹی دفتر میں لوک سبھا انتخابات کے پس منظر میں اپنی پہلی تقریر میں انہوں نے مودی کی آمریت اور بدعنوانی پر سخت نکتہ چینی کی۔

   
 اس وقت انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی تیسری بار اقتدار میں آئے تو ممتا بنرجی اور ادھو ٹھاکرے سمیت بڑے لیڈران جیل جائیں گے۔کیجریوال کے اس دعوے نے ہلچل مچا دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار مودی اگلے سال 17 ستمبر کو 75 سال کے ہو جائیں گے۔کیا بی جے پی انہیں ایل کے اڈوانی کی طرح ریٹائر کرے گی؟ اس پر سوال کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ اگر بی جے پی الیکشن جیتتی ہے تو مودی امیت شاہ کو وزیر اعظم بنائیں گے۔کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو حکومت بننے کے دو ماہ کے اندر عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔کیجریوال نے کہا کہ مودی شاہ سے خود بھارتیہ جنتا پارٹی کے کو لوگ ناراض ہیں، مودی شاہ نے ایل کے ایڈوانی، سمترا مہاجن سمیت کئی بڑے بڑے لیڈران کو گھر بیٹھا دیا ہے ۔مودی ملک میں اپوزیشن کے اتحاد انڈیا الائنس کے لیڈران کو بھی جیل میں بند کردینگے اور اس ملک میں مودی شاہ کی نیت یہ ہے کہ وہ ایک تانا شاہ کے طور پر حکومت چلائیں ۔کیجریوال نے کہا کہ ایک ملک ایک الیکشن کی ہوا بنائی جارہی ہیں لیکن اصل میں مودی کی اس چال کے پیچھے ایک تانا شاہ کا دماغ کام کررہا ہے مودی اس ملک میں "ایک ملک ایک راجا" تانا شاہ کا ارادہ کررہے ہیں، مودی کے اس مذموم عزائم کو ناکام بنائیں، مودی کو ووٹ نہ دیں ۔ملک سے جمہوریت ختم کرنے اور تانا شاہی کی حکومت بنانے کی نیت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہے۔
 کیجریوال نے ملک کی ایک سو چالیس کروڑ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ملک کو بچا لیں،کیجریوال نے کہا کہ ہم تو لڑ رہے ہیں میرے خون کا ایک ایک قطرہ اس ملک کیلئے قربان ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج سے ابھی سے میں پورے ہندوستان میں نکلوں گا، عوام کے بیچ پہنچ کر مودی شاہ کے ناپاک عزائم کو اجاگر کرونگا اور انڈیا الائنس کے امیدواروں کو کامیاب کرنے کیلئے جدوجہد کرونگا، کیجریوال نے کہا کہ جب کل میں جیل سے رہا ہوکر گھر آیا تو میں نے رات بھر سیاسی جانکار، بیورو کریٹس، سماجی ماہرین اور عوام سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ مودی کی کرسی خطرے میں ہیں ۔بھارتیہ جنتا پارٹی 230 تک ہی سمٹ رہی ہیں اسکا مطلب یہ ہے کہ مودی وزیر اعظم نہیں بنے گے، اس لئے عوام تھوڑی اور قربانی دیکر انڈیا الائنس کو کامیاب کریں، 4 جون کو انڈیا الائنس کا وزیر اعظم بنے گا ۔اس موقع پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی مودی شاہ کی بدعنوانی اور ہندو مسلم پاکستان کی سیاست کو کو اجاگر کر زبردست تنقید کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے