آج مشاورت چوک میں این سی پی کا انتخابی جلسہ عام ،فرقہ پرست سیاسی لیڈران پر سنسنی خیز خلاصہ کیا جائے گا آصف شیخ کی تقریر پر عوام کی نظر


آج مشاورت چوک میں NCP کا انتخابی جلسہ عام ،فرقہ پرست سیاسی لیڈران پر سنسنی خیز خلاصہ کیا جائے گا 



 آصف شیخ کی تقریر پر عوام کی نظر ،فرقہ پرستوں سے ملی بھگت کی سنسنی خیز ویڈیوز بھی اسکرین پر بتائی جائے گی 



 آپ کی ووٹ انڈیا اتحاد کے نام ، مودی کو دہلی کے تخت سے دور رکھنا ہے تو چلئے مشاورت چوک کے جلسہ عام میں 



مالیگاؤں : (پریس ریلیز) دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے 20 مئی کو پولنگ ہونے جارہی ہیں ۔اس درمیان کانگریس پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے آصف شیخ رشید کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی شرد پوار گروپ کی جانب سے دوسرا انتخابی جلسہ عام مورخہ 17 مئی بروز جمعہ آج شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک مشاورت چوک میں منعقد کیا جارہا ہے ۔
اس طرح کی تفصیلات ایک پریس ریلیز میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے دی ۔آصف شیخ رشید نے کہا کہ اس جلسہ عام میں فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم کا پردہ فاش کیا جائے گا ۔ہمیں ووٹ کیوں دینا ہے؟ اور ووٹ کسے دینا ہے؟ ملک کے جمہوری نظام کو کن فرقہ پرست طاقتوں سے خطرہ ہے؟ کون بھارتیہ جنتا پارٹی کو ٹکر دے سکتا ہے؟ کون بھارتیہ جنتا پارٹی سے ملا ہوا ہے؟ 

مقامی سیاسی لیڈران کی فرقہ پرستوں سے اندرونی سانٹھ گانٹھ کا بھی پردہ فاش کیا جائے گا ۔ کمیشن کے نام پر مسلم ووٹوں کا کون سودا کررہا ہے؟ مشاورت چوک میں ہونے والے جلسے میں کئی سنسنی خیز ویڈیوز اسکرین کے ذریعے بتائی جائی گئی۔اسی طرح فرقہ پرست پارٹیوں کی کئی سنسنی خیز ویڈیوز اسکرین کے ذریعے بتائی جائی گئی اور ساتھ ہی فرقہ پرستوں سے ملی بھگت کرنےوالے مقامی لیڈران کا بھی پردہ فاش کیا جائے گا۔ سب عنوانات پر آصف شیخ رشید اپنے اسٹائل میں سماچار لینگے ۔لہٰذا راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکروں ہمدردوں عہدیداروں اور خانوادہ شیخ رشید سے دلی لگاؤ رکھنے والے ہمدردوں سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے کہ آئیے یہی موقع ہے ہمیں اپنے دستور کی حفاظت کرنا ہے ہمیں ملک میں شریعت کی حفاظت کرنا ہے ہمارے دین میں خلل ڈالنے والی طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنا ہے تو چلئے آپ کے دو قدم سیاسی بیداری کی طرف، مشاورت چوک کے اس جلسہ میں شرکت کر کے فرقہ پرستوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے جلسہ عام کو کامیاب بنائیں ۔اس جلسہ عام میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے شعلہ بیان مقررین بھی اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے