بنڈو کاکا بچھاؤ کی جانب سے 21 امام و موذن کو عمرہ پر روانہ کرنے کے انتظامات مکمل ،ٹور آپریٹر کو رقم کی ادائیگی 27 مئی کو عریضہ کرنے کا آخری دن



بنڈو کاکا بچھاؤ کی جانب سے 21  امام و موذن کو عمرہ پر روانہ کرنے کے انتظامات مکمل ،ٹور آپریٹر کو رقم کی ادائیگی 



27 مئی کو عریضہ کرنے کا آخری دن، اب تک 250 امام و موذن کے عریضے موصول، 7 جون کو قرعہ اندازی 



ہندو بھائی کا مستحسن اقدام، نفرت کے ماحول میں محبت کی کرن، پریس کانفرنس سے بنڈو کاکا بچھاؤ اور مولانا عمرین محفوظ رحمانی کا خطاب 



مالیگاؤں : 16 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ہندو مسلم اتحاد ہی ہمارا ہندوستان ہے ۔نفرت کے اس ماحول میں محبت کی فضا مالیگاؤں سے اٹھ رہی ہیں جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کیا ۔موصوف بارہ بلوتے دار متر منڈل کی جانب سے مارکیٹ کمیٹی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔مولانا نے کہا کہ ہمارے ہندو بھائی بنڈو کاکا بچھاؤ کی جانب سے 21 امام و موذن کو عمرہ پر روانہ کرنے کی کوشش نفرت کی اندھیروں میں محبت کی کرن کا ثبوت ہے ۔یہ ہماری ہندو مسلم دوستی کی زندہ مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس محبت کی کرن سے پورا دیش جگمگائے گا۔بنڈو کاکا بچھاؤ نے انسانیت کے ناطے غریبوں یتیموں کی امداد جاری رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنڈو کاکا بچھاؤ کی طرح ہم بھی پورے ملک میں انسانیت کے پیغام کو عام کریں ۔سیاست اور اقتدار والے ہمارے ہندو مسلم اتحاد و پیار کو توڑ نہیں سکتے ۔اس اقدام سے مالیگاؤں سے پورے ملک میں ہندو مسلم اتحاد کا پیغام جائے گا۔مولانا نے بنڈو کاکا بچھاؤ کو مبارک باد پیش کی ۔

اس سے قبل بنڈو کاکا بچھاؤ نے کہا کہ ہم مندر میں کام کرنے والے غریب ہندو بھائی کو تیرتھ کروایا اور اسی ضمن میں مسلم سماج میں امام و موذن کے لئے عمر کا پروگرام ظاہر کیا ۔اس کے لئے اب تک 250 عریضہ موصول ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ابھی تک عریضہ نہیں کیا ہے وہ 27 مئی تک اپنا عریضہ کر سکتے ہیں ۔بنڈو کاکا بچھاؤ نے کہا کہ آئے ہوئے تمام عریضوں میں سے 21 خوش نصیب امام و موذن حضرات کو قرعہ اندازی کے ذریعے سلیکٹ کیا جائے گا اور انہیں عمرہ کی سعادت پر روانہ کیا جائے گا ۔
بنڈو کاکا بچھاؤ نے بتایا کہ ہم نے 21 لوگوں کے عمرہ کے سفر کا پورا پیسہ ٹور آپریٹر کو ادا کردیا ہے ۔یہ سفر ماسٹر عمرہ ٹورس اینڈ ٹراویلس کے ذریعے ہوگا ۔ہم نے 12 لاکھ روپے ادا کردیئے ہیں ۔اس کام میں انہوں نے ٹور اینڈ ٹراویلس کے شہاب جلیس اور شفیق حاج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس نیک کام میں کمانے کی نیت سے اوپر اٹھ کر خدمت کے جذبہ سے انتہائی مناسب اور رعایتی فیس لی ہے ۔

اس پریس کانفرنس میں بنڈو کاکا بچھاؤ بارہ بلوتے دار متر منڈل کی جانب سے ہندو بھائیوں نے مسلم علماء کرام و تعلیمی سماجی شخصیت کا استقبال کیا ۔اس موقع پر مولانا عمرین محفوظ رحمانی ،صوفی انیس، حمد، صوفی اسماعیل، صوفی نورو العین، اکبر سیٹھ،لیاقت شیدا، کلیم چا ئے پتی والا، آصف باران، خورشید حاجی، شہاب جلیس، صابر سیٹھ، کملاکر پوار، جابر شاہ وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے