مودی نے اڑایا کانگریس کا مذاق ، کہا؛ کانگریس کو ملے گی راہل گاندھی کی عمر سے کم سیٹیں



مودی نے اڑایا کانگریس کا مذاق ، کہا؛ کانگریس کو ملے گی راہل گاندھی کی عمر سے کم سیٹیں  



 کولکتہ: 12 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) وزیر اعظم نریندر مودی نے اس لوک سبھا الیکشن میں کانگریس پارٹی کا یہ کہہ کر مذاق اڑایا کہ کانگریس کے شاہبزادے کی عمر سے کم سیٹیں کانگریس پارٹی کو ملیں گی۔ انہوں نے اپنے موقف کی وضاحت ان الفاظ میں کی کہ اس وقت تک ہم مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کسی بھی صورت میں نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال کو بم بنانے کی کاٹیج انڈسٹری بنا دیا ہے۔

   
  مودی اتوار کو مغربی بنگال میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ یہاں انہوں نے بارک پور لوک سبھا حلقہ اور ہگلی لوک سبھا حلقہ میں اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں 2019 کے مقابلے اس لوک سبھا الیکشن میں ہمیں بڑی کامیابی ملے گی۔ ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں بم بنانے کی کاٹیج انڈسٹری بنا دی ہے۔ 
مودی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت لوگوں کو رام کا نام لینے سے منع کرتی ہے اور رام نومی منانے کی اجازت نہیں دیتی۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے دور حکومت میں ہندو دوسرے درجے کے شہری بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مودی ہیں درج فہرست ذاتوں اور قبائل کا ریزرویشن کوئی نہیں چھین سکتا۔ جب تک مودی ہیں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ملے گا۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ترنمول کانگریس سندیشکھلی کے قصورواروں کو بچانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔  سندیشکھلی کی خواتین مظاہرین کو ترنمول کانگریس کے غنڈے دھمکیاں دے رہے ہیں۔  نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کرنے کے لیے ترنمول کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے تین مرحلوں کی کارکردگی کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں قائم قومی جمہوری اتحاد (NDA) چار سو سیٹوں کا ہندسہ عبور کرے گا۔ میں اس ملک کے لوگوں کے لیے 'ترقی یافتہ ہندوستان' چاہتا ہوں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے