اعجاز بیگ کی اپیل ،20 مئی کو اپنا کاروبار بند رکھیں اور قومی و ملی فریضہ سمجھ کر ووٹ دینے ضرور جائیں


اعجاز بیگ کی اپیل ،20 مئی کو اپنا کاروبار بند رکھیں اور قومی و ملی فریضہ سمجھ کر ووٹ دینے ضرور جائیں 


13 مئی کو رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی آمد ، سلامت آباد چوک میں کانگریس کا انتخابی جلسہ عام 


مالیگاؤں : 12 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس پارٹی کی جانب سے 13 مئی بروز پیر کو شام سات بجے سے رات دس بجے سلامت آباد چوک میں لوک سبھا امیدوار ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کی تشہیری مہم کیلئے ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مہاراشٹر سے لوک سبھا کے لئے منتخب رکن عمران پرتاپ گڑھی بطور خاص مہمان تشریف لا رہے ہیں ۔اسطرح کی تفصیلات کانگریس پارٹی کے مقامی صدر اعجاز بیگ نے ایک پریس کانفرنس میں دی اور کہا کہ مالیگاؤں کی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ اب تک نہیں ہوا ہوگا جتنا بڑا جلسہ ہم لینے جارہے ہیں کیونکہ ہم نے جلسہ کے لئے بہت محنت کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انڈیا الائنس میں شامل ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کے مقامی صدر حمید بھائی لکڑی والا اس جلسہ عام کی صدارت کرینگے ۔

اس موقع پر اعجاز بیگ نے کہا کہ ہم نے کنہیا کمار اور پرینکا گاندھی کا بھی وقت طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پھر کبھی مالیگاؤں آنے کا اظہار کیا ہے کیونکہ یوپی میں انہیں زیادہ محنت کرنی پڑ رہی ہیں ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ پرینکا گاندھی نے بھی شوبھا تائی بچھاؤ کو کامیاب کرنے کیلئے مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کی ہے ۔سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں ووٹر سلپ عوام تک نہیں پہنچی ہیں ۔اس میں خامیاں ہیں ۔ہمارے ورکر شہر بھر میں 20 لیپ ٹاپ لیکر ووٹرس کی سہولیات کیلئے نکل رہے ہیں ۔

اعجاز بیگ نے شہر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 20 مئی کو صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک اپنے کام کاج کو بلائے طاق رکھ کر اپنا ملی و قومی فریضہ سمجھ کر ووٹ دینے ضرور جائیں ۔انہوں نے شہر کے تاجر اور کاروباری حضرات اور بالخصوص بنکروں و مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 20 مئی کو پولنگ کے دن اپنا کاروبار بند رکھ کر ووٹ دینے ضرور جائیں اور کانگریس پارٹی کی سیکولر امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو کامیاب کریں ۔اس پریس کانفرنس میں اعجاز بیگ ،فاروق قریشی، عمران انجنئیر اختر ریڈی میڈ والا موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے