بجلی کمپنی کی مینٹیننس کے نام پر لوڈ شیڈنگ جاری ، گرمی سے عوام کا برا حال


بجلی کمپنی کی مینٹیننس کے نام پر لوڈ شیڈنگ جاری ، گرمی سے عوام کا برا حال


شہر کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی سپلائی مسدود، لیڈران الیکشن میں مصروف


مالیگاؤں : 13 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں گزشتہ روز آئی طوفانی بارش کے سبب شہر بھر میں 12 سے 18 گھنٹوں تک بجلی سپلائی ٹھپ رہی ۔دھیرے دھیرے وقفہ وقفہ سے پورے شہر میں بجلی نظام درست کر سپلائی بحال کیا گیا لیکن اس کے بعد بھی گھنٹوں بجلی سپلائی مسدود ہونے سے عوام کا شدید گرمی سے برا حال ہوگیا ہے، گھروں کی خواتین، بزرگ، بچے بجلی نہ ہونے سے ذہینی و جسمانی تناؤ میں مبتلا ہیں ۔
آج بھی بجلی کمپنی نے شیر کے بیشتر علاقوں صبح سے ہی پاور بند رکھی ، چھ گھنٹے ہوجانے کے بعد بھی پاور سپلائی بحال نہیں کی گئی ۔اس ضمن میں عوام نے بجلی کمپنی سے شکایت کی، اس شکایت پر کمپنی نے پہلے تو کہا کہ دو گھنٹے میں پاور سپلائی بحال کی جائے گی لیکن چھ گھنٹے ہوجانے کے بعد بھی پانی پاور سپلائی بحال نہیں کی گئی، بجلی کمپنی کے مینٹیننس ہیڈ سے بھی عوام نے رابطے کی کوشش کی لیکن کبھی مینٹیننس ہیڈ نے فون ریسیو نہیں کیا تو کبھی انکا فون ناٹ ریچیبل رہا ۔بجلی نہ ہونے سے عوام کا برا حال ہوگیا ہے ۔اس تعلق سے عوام نے نمائندہ بیباک سے شکایات کی کہ بجلی کمپنی کی اس کارکردگی پر آواز بلند کی جائے، لیڈران کی توجہ مبذول کروائی جائے، ہم بجلی کمپنی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاور سپلائی نظام کو دستے کریں، مینٹیننس کے نام پر گھنٹوں بجلی سپلائی مسدود رکھنا مناسب نہیں، لیڈران بھی اس جانب توجہ دیں ۔الیکشن کا ماحول ہے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوام کو مزید غصہ نہ دلائیں، اس شہر میں اور بھی کئی مسائل ہیں۔لیڈران الیکشن کی ہماہمی کے بیچ بنیادی مسائل کو بھی یاد رکھیں اور اسے حل کرنے کی کوشش کریں ۔

پہلی ہی بارش نے جہاں بجلی کمپنی کے کاروبار کی پول کھول دی وہیں کارپوریشن انتظامیہ کی بھی پول کھل گئی ہے ۔شہر کے بیشتر علاقوں میں گندگی و تعفن خیز ماحول ہے ۔گٹریں لباب بھری ہوئی ہیں ۔مچھروں کی بہتات ہیں ۔صاف صفائی کا ناقص انتظامات ہیں، کچروں کے ڈھیر سے تعفن خیز فضا اٹھ رہی ہیں ۔ایسے میں بجلی کمپنی کی من مانی و مینٹیننس کے نام پر لوڈ شیڈنگ چہ معنی دارد؟ اس جانب بھی بجلی کمپنی کو توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے