پونہ و اورنگ آباد میں 25 مقامات پر ووٹنگ مشین میں تکنیکی خرابی، پولنگ تاخیر سے شروع
اورنگ آباد: 13 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس چوتھے مرحلے میں 11 لوک سبھا حلقوں یعنی پونہ ، شیرور، ماول، بیڑ، جالنہ، اورنگ آباد ، نندوربار، راویر ، احمد نگر، شرڈی کے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ بیلٹ باکس میں محفوظ کیا جائے گا۔
ووٹنگ آج صبح 7 بجے شروع ہوئی۔ تاہم، اورنگ آباد میں پولنگ شروع ہوتے ہی ایک بڑی رکاوٹ پیدا ہوئی۔ اورنگ آباد میں تقریباً 25 مقامات پر ای وی ایم مشین میں خرابی سامنے آئی ہے۔
ای وی ایم مشینوں کے بند ہونے کی وجہ سے صبح سے ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کی بڑی بھیڑ تھی۔ آخر کار ان 25 مقامات پر نئی ای وی ایم مشینوں کی تنصیب کے ساتھ ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ بیڑ ضلع کے پرلی علاقے میں پولنگ اسٹیشن میں ای وی ایم مشین بھی خراب ہوگئی۔ اس لیے صبح سات بجے ووٹ ڈالنے آنے والے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے تقریباً آدھا گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔ اس کی وجہ سے پرلی میں پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹروں کی قطاریں لگ گئیں۔ ریاست میں جیسے جیسے گرمی بڑھ رہی ہے، ووٹر صبح کے اوقات میں ووٹنگ مکمل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔تاہم، اورنگ آباد میں، ووٹنگ کا عمل صبح ہی کچھ سست رہا کیونکہ ای وی ایم مشینیں بند رہیں۔
دوسری طرف ای وی ایم مشینوں میں خرابی کی اطلاع پونہ سے بھی موصول ہوئی ہیں ۔پونہ میں بھی کئی مقامات پر صبح سے ہی ووٹرس کی بڑی تعداد پولنگ سینٹر پر پہنچ گئی تھی لیکن ای وی ایم مشین میں خرابی کے باعث پولنگ تاخیر سے شروع کرنا پڑا، بعض مقامات کی پولنگ مشین تبدیل کرنا پڑی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com