ناسک میونسپل کارپوریشن کا 800 کروڑ کے گھوٹالہ اجاگر کرونگا ، سنجئے راؤت کا سنگین الزام
ناسک : 4 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اس وقت لوک سبھا انتخابات زوروں پر ہے۔ایسے میں شیو سینا ٹھاکرے گروپ کے ایم پی سنجے راوت نے ناسک میونسپل کارپوریشن کو لے کر گھوٹالےکا بڑا اور سنگین الزام لگایا ہے۔ جس سے سیاسی سنسنی پیدا ہوگئی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے دور میں بدعنوانی معمول بنتی جا رہی ہے۔ مہاراشٹر میں مندھے کی موجودہ حکومت اس کی روشن مثال ہے! ناسک میونسپل کارپوریشن حدود میں 800 کروڑ کا اراضی ایکوائزر گھوٹالہ محکمہ شہری ترقیات نے کیا ہے ۔راؤت نے لکھا ہے کہ وزیر اعلی شندے اور ان کے لوگ اس اسکام کے براہ راست مستفید ہیں۔ دو دن میں اس پر میں خلاصہ کرؤں گا، تب تک مستحقین سکون کی نیند سو جائیں۔ راؤت نے کہا کہ مہاراشٹر کو کون لوٹ رہا ہے؟ یہ عوام سمجھ جائیں گی ۔
راوت کے اس الزام سے ناسک کی سیاست میں ہلچل مچنے والی ہے۔ اس سے پہلے بھی ناسک میونسپل کارپوریشن مختلف گھوٹالوں میں زیر بحث رہی تھی۔لیکن، اب اس گھوٹالے کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کا نظم و نسق متاثر ہونے والا ہے۔ایسا سیاسی ماہرین کا ماننا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com