لوک سبھا انتخابات 2024 : ووٹرز کی مدد اور شکایت کیلئے کلکٹریٹ آفس میں کنٹرول روم کا قیام


لوک سبھا انتخابات 2024 : ووٹرز کی مدد اور شکایت کیلئے کلکٹریٹ آفس میں کنٹرول روم کا قیام

  دھولیہ : 5 مئی (پریس ریلیز)لوک سبھا کے عام انتخابات 2024 کے پروگرام کا اعلان کر دیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق، ووٹروں کی مدد کے لیے دھولیہ ضلع کلکٹر کے دفتر میں ایک کنٹرول روم، شکایات کے ازالے کا کمرہ، کوڈ آف کنڈکٹ روم قائم کیا گیا ہے۔ووٹروں کی شکایات اور مدد کے لیے ایک آن لائن پورٹل کی سہولت بھی دستیاب کرائی گئی ہے۔ یہ جانکاری ضلع کلکٹر اور ضلع الیکشن افسر ابھینو گوئل نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے۔
  عوام کی ووٹنگ سے متعلق شکایات یا مشکلات کے لیے درج ذیل ٹیلی فون نمبرز اور آن لائن پورٹل دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ضلعی سطح کا ضابطہ اخلاق سیل ٹیلی فون نمبر 02562-298037، ضلعی سطح کے کنٹرول روم کا موبائل نمبر-9322765848، ضلعی سطح پر شکایات کے ازالے کا فون نمبر (ووٹر ہیلپ لائن ٹول فری نمبر) 1950، نیشنل گریونس سروس پورٹل نیشنل گریونس سروس پورٹل (NGSP) https://ngsp.eci.gov.in

  عوام اپنی ووٹر لسٹ، ضابطہ اخلاق اور الیکشن سے متعلق دیگر شکایات کے لیے درج بالا نمبرز پر رابطہ کریں۔ اسطرح کی اپیل کلکٹر و ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرگوئل نے کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے