پارلیمنٹ چناؤ میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی انٹری؟ سوشل میڈیا پر وائرل مولانا کی طرف سے اب تک کوئی وضاحت نہیں



پارلیمنٹ چناؤ میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی انٹری؟ سوشل میڈیا پر وائرل


مولانا کی طرف سے اب تک کوئی وضاحت نہیں، چناؤ لڑنے کیلئے سیاسی پارٹیاں مولانا کے رابطے میں؟

مالیگاؤں : 16 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) پارلیمنٹ چناؤ کے آغاز سے اختتام تک نت نئی خبریں منظر عام پر آئے گی اور اس چناؤ میں توقع سے ہٹ کر کئی فیصلے بھی از خود لئے جائیں گے۔نئے نئے انکشافات ہونگے کون جیتے گا کون ہارے گا؟ اور کون کون امیدوار ہوگا؟ یہ سب چناؤ کے اختتام تک جاری رہیگا ۔اسی طرح کا ایک معاملہ پیر کی شب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے کہ مالیگاؤں دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر اب مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی انٹری ہو رہی ہیں ۔مولانا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری بھی ہیں ۔موصوف دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر چناؤ لڑنے والے ہیں ۔اسی طرح کی خبر بھی سامنے آرہی ہے کہ مولانا مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر امیدواری کرینگے؟ لیکن جب رات دیر گئے مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی امیدواری کے تعلق سے ان سارے سوالوں کو عوام نے پیش کیا اور خود نمائندہ بیباک سے بھی کچھ قارئین نے معلومات لینا چاہی لیکن قارئین نے از خود مذکورہ بالا معلومات فراہم کردی ۔
اس ضمن میں نمائندہ بیباک نے مولانا عمرین محفوظ رحمانی سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن موصوف کا فون آؤٹ آف کوریج تھا۔اس تعلق سے انکے قریبی ساتھی یوسف رحمانی سے جب بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ پر وائرل ہورہا ہے کہ مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی پارلیمنٹ چناؤ میں انٹری ہورہی ہیں لیکن اس ضمن میں آپ مولانا سے صبح بات کرلینا ویسے سیاسی پارٹیاں مولانا کے رابطے میں ہیں؟ کیا مولانا مجلس اتحاد المسلمین سے چناؤ لڑینگے یا کسی اور پارٹی سے؟ اس سوال پر بھی انہوں نے کہا کہ اسکا جواب مولانا ہی دینگے ۔لیکن خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں کہ مولانا عمرین محفوظ رحمانی پارلیمنٹ چناؤ لڑینگے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا مولانا واقعی میں چناؤ لڑتے ہیں یا اس خبر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے چناؤ لڑنے سے انکار کردیتے ہیں؟ ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے