بھاجپا ہراؤ ،بچھاؤ بھگاؤ کا نعرہ، انیل انا گوٹے کی قیادت میں آل پارٹیز نمائندے متحرک
دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر امیدواروں کو لیکر انڈیا الائنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران میں اتفاق نہیں ہوسکا
دھولیہ لوک سبھا حلقہ میں تیسرے محاذ کی تیاری ، دابھاڑی میں سیاسی نمائندوں کی منگل کو میٹنگ!
مالیگاؤں : 15 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے کے نام امیدواری کیلئے طئے کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر بھامرے تیسری مرتبہ امیدواری کررہے ہیں لیکن انکے نام سے جہاں این ڈی اے (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے لیڈران ناخوش ہیں تو وہیں انڈیا الائنس میں کانگریس پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کے خلاف بھی کانگریس پارٹی میں ناراضگی کھل کر سامنے آئی ہے اور انڈیا الائنس کے لیڈران نے بھی ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کے نام پر اتفاق نہیں کیا ہے ۔دونوں ہی امیدواروں کیلئے لوک سبھا کا چناؤ لڑنا اور کامیاب ہونا اتنا آسان نہیں ہے جتنا وہ سمجھ رہے ہیں ۔عوام ان دونوں امیدواروں کا کس طرح استقبال کرتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔لیکن دونوں ہی پارٹی کے امیدوار لوک سبھا حلقہ پارلیمنٹ میں عوامی رائے ہموار کرتے اس سے قبل ہی انکے خلاف تیسرا محاذ تیار ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔نمائندہ بیباک کو ملی جانکاری کے مطابق دھولیہ کے سابق ایم ایل اے انیل انا گوٹے کی قیادت میں آل پارٹیز لیڈران کی ایک میٹنگ منگل کو مالیگاؤں کے قریب دابھاڑی تعلقہ میں منعقد کی جارہی ہیں ۔جس میں دھولیہ کانگریس کے صدر شیام سینیر، مالیگاؤں آؤٹر کے لیڈران میں ڈاکٹر تشار شیواڑے، تعلقہ اور مالیگاؤں شہر کے سیاسی افراد جانکار اور ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کے خلاف کانگریس و دیگر پارٹیوں کے لیڈران، ڈاکٹر بھامرے کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران بھی منگل کی اس میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں ۔
اس میٹنگ کے کنوینر سابق ایم ایل اے انیل انا گوٹے نے نعرہ دیا ہے کہ دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر بھامرے ہراؤ اور بچھاؤ بھگاؤ کے تحت دھولیہ لوک سبھا کیلئے تیسرے محاذ کا قیام یا پریشر گروپ کا انعقاد کرنا انتہائی ضروری ہوگیا ہے ۔ان سب ح؛ ل؛ حالات سے پتہ چلتا ہے کہ دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ پر انتخاب لڑنا اتنا آسان نہیں ہے ۔پھر بھی آگے آگے دیکھتے ہیں ہوتا ہے کیا؟ ۔دابھاڑی کی میٹنگ میں کیا فیصلہ ہوتا ہے اسکی بھی تفصیل ہم عوام کے سامنے پیش کرینگے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com