مالیگاؤں میں انڈیا اتحاد کی امیدوار ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کی مخالفت
صابر گوہر فرینڈس سرکل کی پریس کانفرنس اور اظہارِ خیال
مقامی امیدواروں کو ترجیح، آصف شیخ رشید، مفتی اسماعیل یا شان ہند بھی چلیگی لیکن بیرونی امیدوار ناقابل قبول
مالیگاؤں (پریس ریلیز) 15،اپریل دھولیہ لوک سبھا حلقہ پارلیمنٹ سے 10، اپریل 2024 کو انڈیا اتحاد کی جانب سے کانگریس کی سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کی امیدواری ڈکلیئر کہ گئی اس کیساتھ ہی پورے حلقہ میں مخالفت بھی شروع ہوگئی اس دوران آج یہاں اردو میڈیا سینٹر میں صابر گوہر فرینڈس سرکل کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صابر گوہر نے کہا کہ دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا حلقہ پارلیمنٹ کی نشست کانگریس پارٹی کے کوٹہ میں آئی ہے امیدوار ظاہر کرنا اگرچہ کانگریس پارٹی کا آپسی اور اندرونی مسئلہ ہے لیکن سی ووٹر سروے، مختلف ٹی وی چینلوں اور تنظیموں کے سروے میں اس حلقہ سے اب کہ بار انڈیا اتحاد کی جیت کو یقینی جبکہ گذشتہ دوٹرم سے رکن پارلیمنٹ رہے ڈاکٹر سبھاش بھامرے کو شکست کا منہ دیکھنا پڑسکتا ہے ایسا قیاس کیا جارہا ہے اس حلقہ پارلیمنٹ کی نشست کانگریس کے کوٹہ میں آنے کی وجہ سے ناس ضلع کانگریس کے صدر ڈاکٹر تشار شیواڑے، دھولیہ ضلع کانگریس کے صدر شری شیام سنیر، دھولیہ گرامین حلقہ اسمبلی کے رکن کنال پاٹل کے ناموں کی گونج میں اچانک ناسک کی رہنے والی مہاراشٹر کی سابق وزیر ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کو امیدواری دیئے جانے پر صابر گوہر فرینڈس سرکل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کھلی مخالفت کی ہے انہوں نے کہا کہ باہر امیدوار بالکل برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے دلیل دی کہ جس وقت 1996 میں میں جنتادل میں تھا تب میونسپل الیکشن میں میرے رہتے وارڈ سے استاد محترم ساتھی نہال احمد نے باہر امیدوار دیا تھا تب بھی میں نے مخالفت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑ دی تھی اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا انہوں نے مزید کہا کہ میں تقریباً 30 برسوں سے شیخ رشید صاحب کے شانہ بہ شانہ رہ رہا ہوں اور مجھے یاد ہے 2004 کے اسمبلی الیکشن میں ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے شیخ رشید صاحب کے مقابلہ میں متبادل لیڈرشپ کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی شوبھا تائی بچھاؤ ناسک سے کارپوریٹر، میئر ایم ایل اے اور ریاستی وزیر کے علاوہ ناسک کانگریس کی صدر رہی ہیں باوجود اس کے موجودہ وقتوں میں خود ان کے اپنے ناسک شہر میں کانگریس کی حیثیت پانچ اور چھ کارپوریٹرس سے زیادہ نہیں ہے اسلئے شوبھا تائی بچھاؤ سے دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ میں کوئی امید نہیں کی جاسکتی اسلئے باہری امیدوار کی مخالفت کی جارہی ہے
صابر گوہر نے مزید کہا کہ ڈاکٹر تشار شیواڑے، شیام سنیر، کے علاوہ مالیگاؤں شہر سے آصف شیخ رشید، شان ہند یا موجودہ رکن اسمبلی مفتی اسماعیل کو بھی امیدواری دی گئی تو مقامی امیدوار کو ترجیح دیتے ہوئے ہمیں ان کا کام کرنے میں خوشی ہوگی لیکن ہم ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کو بالکل برداشت نہیں کریں گے اسی مقصد کے تحت اس پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے اس پریس کانفرنس میں اصغر علی انصاری نے صابر گوہر فرینڈس سرکل کے موجود اراکین کا تعارف پیش کرتے ہوئے استقبالیہ کلمات ادا کئے جبکہ عبدالحفیظ انصاری، عابد عبدالرحیم، عمران اقبال سر، جلیل مقادم، اظہار احمد ذوالفقار احمد، مدثر نذیر گوہر، محمد حنیف سمیت دیگر شامل تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com