کارپوریشن مسلمانوں کے صبر کا امتحان نہ لیں، پانی کیلئے کسی بھی دن، کبھی بھی ہو سکتا ہے سخت احتجاج ، کارپوریشن کو آصف شیخ کا انتباہ


کارپوریشن مسلمانوں کے صبر کا امتحان نہ لیں، پانی کیلئے کسی بھی دن، کبھی بھی ہو سکتا ہے سخت احتجاج ، کارپوریشن کو آصف شیخ کا انتباہ 


شہر میں پانی کیلئے مچی ہاہاکار ، روزہ داروں کو شدید پریشانی، رمضان المبارک میں عوام پانی کیلئے ترس رہی ہیں

مالیگاؤں : (نامہ نگار) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا باوا آدم ہی نرالہ ہے یا پھر جان بوجھ کر مسلمانوں کے ساتھ دہرا سلوک کیا جارہا ہے ۔میونسپل کمشنر کی واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ پر کوئی گرفت نہیں رہ گئی ہے ۔پورا شہر جہاں عوامی و بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہا ہے وہیں کارپوریشن افیسران سرکاری خزانے کو لوٹنے میں مست ہیں اور شہر کی عوام پریشانی میں مبتلا ہوکر زندگی گزارنے پر مجبور ہورہی ہیں ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج آصف شیخ رشید نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کارپوریشن میں اس لیے حاضری دی کہ شہر میں گزشتہ پانچ چھ روز سے نلوں میں پانی نہیں سپلائی کیا گیا ہے ۔بیشتر مساجد میں وضو کیلئے پانی ختم ہوگیا ہے، گھروں میں پینے اور استعمال کیلئے پانی نہیں ہے، روزہ دار اور نمازیوں لو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، روزے کی حالت میں مسلمان خواتین دور دراز سے بورنگ کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔اور کارپوریشن اتنی لاپرواہ ہوگئی ہے کہ اسے عوام کی اس تکلیف کا ذرا سا بھی احساس نہیں ہوا ۔آصف شیخ نے کہا کہ گزشتہ چھ روز قبل پانی کی پائپ لائن لیکج ہوئی تھی جسے کارپوریشن نے دیر سے ہی درست کیا لیکن اس کے بعد بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی سپلائی نہیں کیا گیا کیوں؟ کیا کارپوریشن جان بوجھ کر عوام کیساتھ گھناؤنا مذاق کررہی ہیں؟
 آصف شیخ نے جارحانہ انداز میں کہا گیا آج شہر کی آبادی تقریباً 8 لاکھ سے زائد ہے اور یہاں 80 فیصد مسلمان رہتے ہیں اوپر سے رمضان المبارک کے مقدس ایام جاری ہیں روزے کی حالت میں عوام کو پانی کیلئے در در بھٹکنا پڑ رہا ہے ۔آج جمعتہ الوداع ہونے سے مساجد میں نمازیوں کی تعداد معمول سے زیادہ رہی، جمعہ ہونے سے یہاں ہفتہ واری چھٹی رہا کرتی ہے اور خواتین اپنے میکے جایا کرتی ہیں لیکن نلوں میں پانی سپلائی ہونے کا انتظار کرتی رہ گئی لیکن پانی نہیں دیا گیا ۔آصف شیخ نے انتباہ دیا کہ کارپوریشن عوام کے صبر کا امتحان نہ لیں ۔اب صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے ۔انہوں نے کارپوریشن انتظامیہ اور پولس ڈپارٹمنٹ و الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کے حالات آور کارپوریشن کی لاپرواہی پریس نظر رکھیں اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں ورنہ پھر ہم تمام حدود توڑ کر سخت احتجاج درج کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کیخلاف عوامی و بنیادی مسائل کی یکسوئی کیلئے کسی بھی دن کہیں بھی اور کبھی بھی سخت احتجاج ہو سکتا ہے اسکی ذمہ دار کارپوریشن ہوگی اسے نوٹ کیا جائے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں بھی عمرہ کی سعادت کیلئے روانہ ہونے والا تھا لیکن شہر میں عوامی مسائل کا انبار لگا ہوا ہے اور کارپوریشن کیخلاف لاپرواہی جاری ہے اس لئے مسائل حل کرنا بھی ضروری ہے اسی لئے میں عمرہ پر نہیں گیا عوام میرے پاس مسائل لیکر آرہی ہیں جسے ہم حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ وغیرہ موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے