سیاسی جماعتیں مولانا عمرین کو دھولیہ پارلیمنٹ چناؤ میں امیدوار دیکھنا چاہتی ہیں لیکن... عمرین محفوظ رحمانی کی وضاحت
امیدواری کے تعلق سے ابھی تک میرا کوئی فیصلہ نہیں البتہ سیاسی پارٹیاں رابطے میں ہیں : مولانا عمرین محفوظ رحمانی
مالیگاؤں : 16 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کی معروف مذہبی شخصیت و آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی پارلیمنٹ چناؤ میں امیدواری کو لیکر گزشتہ 15 اپریل کی شب سوشل میڈیا پر خبر تیزی سے گشت کررہی تھی اور اس تعلق سے خود بیباک نے تفصیلی نیوز بیباک پورٹل پر سب سے پہلے شائع کی ۔اس تعلق سے مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت دی کہ آیا سوشل میڈیا پر میری امیدواری کو لیکر جو معاملہ زیر بحث رہا ہے اس تعلق سے جب جب انتخابات آتے ہیں میرا نام سامنے آتا ہے لیکن اس بار نوعیت الگ ہے ۔
مولانا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ امیدواری کے تعلق سے ابھی تک میرا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے البتہ سیاسی پارٹیاں میرے رابطے میں ہیں ۔سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ میں پارلیمنٹ چناؤ میں امیدواری کروں ۔انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے سیاسی جماعتوں کا نام لینا فی الحال مناسب نہیں ہے ۔ہمارا مشورہ جاری ہے آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ۔انہوں نے چناؤ لڑنے سے صاف طور پر انکار بھی نہیں کیا اور صاف طور پر حامی بھی نہیں بھری ۔مولانا نے کہا کہ دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ کے تعلق سے سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران نے مجھے اعداد و شمار کے تعلق سے مثبت نتائج کا تیقن دیا ہے ۔مولانا نے کہا کہ پارلیمنٹ میں عوامی نمائندگی کرنے والا اور خود پارلیمنٹ میں بولنے والا شخص ہو تو زیادہ بہتر ہے ۔مجلس اتحاد المسلمین کے تعلق سے بھی انہوں نے کہا کہ ابھی ہم کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں لینا چاہتے ہیں ۔سیاست میں علماء کے کردار پر انہوں نے کہا کہ علماء کے علاوہ بھی بہت سے لوگ سیاست میں ہیں اور انکا کیا کردار ہے وہ عوام کو پتہ ہے اور میں ویسے بھی بہت مصروف شخص ہوں ۔میرے پاس دینی سماجی و ملی کام زیادہ ہوتے ہیں پھر بھی آگے آگے دیکھتے ہیں ہوتا ہے کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com