بی جے پی سے نوٹ لو اور کانگریس کو ووٹ دو، کانگریس کی پرتیبھا دھنورکر کا متنازعہ بیان
چندر پور : موصولہ خبروں کے مطابق چندر پور کی ایم ایل اے اور کانگریس لیڈر پرتیبھا دھنورکر نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ دھنورکر نے کہا کہ بی جے پی چندر پور کے امیدوار کانگریس کے عہدیداروں اور کارکنوں کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے لکشمی (روپیہ) درشن کر رہے ہیں۔ لہذا دھنورکر نے ایک متنازعہ بیان دیا کہ ووٹر لکشمی (روپیہ) کو قبول کریں اور انہیں ووٹ دیں۔
بتا دیں کہ امپیریل پیلس میں انڈیا الائنس اور مہاوکاس اگھاڑی کے سرکردہ قائدین کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ متنازعہ بیان دیا ہے۔اس موقع پر اسٹیج پر کانگریس کے ریاستی انچارج رمیش چنیتھلا،ریاستی صدر نانا پٹولے، اپوزیشن لیڈر وجئے وٹڈی وار، ایم پی مکل واسنک، ایم پی چندرکانت ہانڈور، ضلع صدر ایم ایل اے سبھاش دھوٹے، سابق وزیرشیواجی راؤ موگے، سابق ایم ایل اے وامن راؤ کاساوار موجود تھے۔اس موقع پر کانگریس امیدوار ایم ایل اے دھنورکر نے وزیر جنگلات سدھیر منگنٹیوار پر بھی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی لکشمی کو قبول کریں لیکن کانگریس کو ووٹ دیں۔دھنورکر نے کہا، چندر پور سے بی جے پی کے امیدوار پیسے کی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس پیسے کے زور پر بی جے پی کانگریس کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ساتھ لے رہی ہے۔ پھر ووٹروں کو اس الیکشن میں جو لکشمی ملے گی اسے قبول کرنا چاہیے۔ اس وقت انہوں نے اپیل کی کہ لکشمی کو واپس نہیں کرنا چاہئے اور کانگریس کو ووٹ دینا چاہئے۔اس دوران جب ایم ایل اے دھنورکر نے خود کہا کہ الیکشن میں لکشمی درشن ہو رہا ہے تو کارکنوں نے تالیاں بجائیں۔ دھنورکر نے مزید کہا کہ میں رونے والی نہیں بلکہ فائٹر ہوں۔ انہوں نے یہاں یہ بھی بتایا کہ جب میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے گئی تھی تب انڈیا اگھاڑی کی ریلی میں عوام کی کثیر بھیڑ موجود تھیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com