آگ میں جھلس کر انصاری محمد یاسین کی درد ناک موت، والد و والدہ بھی زخمی
نقد رقم کی امداد لیکر آصف شیخ متاثرہ خاندان سے ملنے پہنچے ،مزید قانونی مدد فراہم کرنے کا تیقن
مالیگاؤں : (پریس ریلیز) گزشتہ کل 9 اپریل بروز منگل 29 روزے کی شب مالدیپ شیوار زیتون حجن مسجد کے پاس آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں انصاری محمد یاسین کی موت واقع ہوگئی ۔متوفی یاسین کے والد اور والدہ دنوں زخمی ہوگئے ۔آگ اتنی شدید تھی کہ پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا ۔عین عید الفطر سے ایک روز قبل اس غریب خاندان کا سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا، اس خاندان کا 35 سالہ نوجوان انصاری محمد یاسین بھی اس آگ کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوگیا ہے ۔
رات دیر گئے ہوئے اس اندوہ ناک واقعہ کی اطلاع ملنے پر آج سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، انکے ساتھ تعزیت کے جملے ادا کئے، تسلی دی اور نقد مالی امداد فراہم کی ۔آصف شیخ نے یاسین انصاری کے والد کو نقد رقم دیتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کے سبب آپکا بچہ جاں بحق ہوگیا اور وہیں یہ گھر بھی تباہ ہوگیا ہے ۔سرکار سے ہم پوری کوشش کرینگے کہ آپکے گھر کا ہرجانہ حاصل ہوجائے اور جان تو واپس نہیں سکتے لیکن نوجوان بچے کی موت کا معاوضہ بھی سرکار سے حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور ہر ممکن قانونی امداد فراہم کرنے کا تیقن دیتے ہوئے آصف شیخ نے اظہار تعزیت پیش کیا۔اس موقع پر آصف شیخ کے ہمراہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com