کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے اسعد شیخ کے والد کو 4 لاکھ روپے کی امداد: آصف شیخ


کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے اسعد شیخ کے والد کو 4 لاکھ روپے کی امداد 


آصف شیخ رشید و سلیم ادھیکش کی مسلسل جدوجہد کامیاب، بجلی کمپنی سے چار لاکھ کا روپے کا چیک دلوایا 


مالیگاؤں : 10 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ جمعہ کو دوپہر میں تقریبا ڈیڑھ بجے کے درمیان مدنی نگر پاور ہاؤس کے پاس واقع ایک الیکٹرک پول میں کرنٹ آنے سے 8 سالہ معصوم بچہ اسعد شیخ جاوید کے جاں بحق ہونے کا دلخراش حادثہ پیش آیا تھا، یہ بچہ نماز جمعہ پڑھنے جارہا تھا ۔اسعد شیخ مدنی نگر گھر نمبر 153 ، سروے نمبر 198 گلی نمبر 2 کا ساکن بتایا گیا تھا ۔ 
رمضان المبارک میں پیش آئے اس دلخراش حادثے نے پاور کمپنی کی لاپرواہی کو اجاگر کیا ۔اس حادثے سے شہر بھر میں ماتمی لہر دوڑ گئی تھی ، حادثے کی خبر ملتے ہی سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے موقع پر پہنچ کر اہل خانہ کو تسلی دیتے ہوئے بجلی کمپنی کو آڑے ہاتھوں لیا ، وہیں اہل خانہ کے ساتھ مقامی افراد نے بھی بجلی کمپنی کے خلاف احتجاج درج کیا تھا جس کے بعد بجلی کمپنی کے افسران نے موقع پر پہنچ کر ناراض اہل خانہ و سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید اور محلے کے افراد کو یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد از جلد یہاں کے بجلی مسائل کو حل کیا جائے گا ۔اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے متوفی اسعد شیخ کے اہل خانہ کو بجلی کمپنی سے چار لاکھ روپے کی امداد منظور کروائی ۔توفیق اسعد شیخ کے والد کو بجلی کمپنی سے ہرجانہ ادا دلوانے کیلئے مسلسل کی گئی جدوجہد کے بعد 29 رمضان المبارک کی شب دس بجے آصف شیخ رشید نے بجلی کمپنی کی مقامی ہیڈ آفس میں اسعد شیخ کے والد شیخ جاوید کو کمپنی کی جانب سے 4 لاکھ روپے کا چیک کمپنی کے افیسران و آصف شیخ و سلیم ادھیکش کے ہاتھوں دیا گیا ۔اس موقع پر وارڈ کے سلیم ادھیکش اور شیخ امین وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے