دھولیہ لوک سبھا سمیت مہاراشٹر میں کب اور کہاں ہوگی پولنگ؟، پانچ مرحلوں کی تاریخ وائز تفصیلات پڑھیں
نئی دہلی : 16 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ خبروں کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے اعلان ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں نے چناؤ لڑنے کے لئے کمر کس لی ہے ۔پورے ملک میں مختلف تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے ۔جبکہ مہاراشٹر میں ووٹنگ 5 مرحلوں میں ہوگی اور ووٹنگ کا عمل 19 اپریل، 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی اور 20 مئی 2024 کو ہوگا۔ اس کے بعد ملک میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا چناؤ پانچویں مرحلے میں 20؍مئی کو رائے دہی ہوگی۔
پہلا مرحلہ: 19 اپریل۔ رام ٹیک، ناگپور، بھنڈارا-گونڈیا، گڈچرولی-چیمبور، چندر پور
دوسرا مرحلہ:26 اپریل – بلڈھانہ، اکولہ، امراوتی، وردھا،ایوت محل – واشیم، ہنگولی، ناندیڑ، پربھنی
تیسرا مرحلہ:7مئی – رائے گڑھ، بارامتی، دھاراشیو، لاتور، سولہ پور، ماڈھا، سانگلی، ستارا، رتناگیری- سندھو درگ، کولہاپور، ہتکنانگلے
چوتھا مرحلہ :13مئی – نندربار، جلگاؤں، راور، جالنہ، اورنگ آباد، ماول، پونے، شرور، احمد نگر، شرڈی، بیڑ
پانچواں مرحلہ :20 مئی – دھولیہ، دنڈوری، ناسک، پالگھر، بھیونڈی، کلیان، تھانہ ،ممبئی میں چھ حلقے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com