7 مرحلوں میں ہوں گے لوک سبھا انتخابات ، 4 جون کو نتائج کااعلان ، پریس کانفرنس سے ECI کا خطاب
نئی دہلی : 16 مارچ (پریس ریلیز و نامہ نگار : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا الیکشن 2024 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔19 اپریل سے سات مرحلوں میں انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ اس بار بھی سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے 4 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔موجودہ لوک سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہو رہی ہے اور اس سے پہلے نئی لوک سبھا کی تشکیل ہونی ہے۔ آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور اڈیشہ کی اسمبلیوں کی مدت بھی جون میں مختلف تاریخوں پر ختم ہو رہی ہے۔انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ہماری ٹیم اب مکمل ہے، ہم ہندوستانی جمہوریت کے سب سے بڑے جشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ہمارا وعدہ ہے کہ قومی انتخابات اس طرح کرائے جائیں کہ عالمی سطح پر ہندوستان کا سر فخر سے بلند ہو۔چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا، ’’ہم قوم کو ایک حقیقی جشنی اور جمہوری ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
سترہویں لوک سبھا کی مدت 16 جون 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ آندھرا پردیش، اوڈیشہ، اروناچل پردیش اور سکم کی قانون ساز اسمبلیوں کی مدت بھی جون 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی انتخابات ہونے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’ہمارے پاس تقریباً 97 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز، 10.5 لاکھ پولنگ اسٹیشنز، 1.5 کروڑ پولنگ اہلکار اور سیکورٹی عملہ، 55 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں، اور 4 لاکھ گاڑیاں ہیں۔‘‘چیف الیکشن کمشنر نے کہا، ’’ملک میں 29 سال تک کی عمر کے قریب 21.5 کروڑ نوجوان ووٹرز ہیں۔ 1.82 کروڑ ووٹر ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ دیں گے۔ یہ تمام افراد اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ اس ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 96.8 کروڑ ہے، جن میں سے 49.7 کروڑ مرد اور 47 کروڑ خواتین شامل ہیں۔‘‘لوک سبھا کی 543 سیٹوں کیلئے چناؤ کی ت تاریخوں کا اعلان کیا گیا ۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے دونوں الیکشن کمشنروں گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ وگیان بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تفصیلات پیش کی۔ راجیو کمار نے کہا 'ہمارا عہد ہے کہ ہم ملکی انتخابات ایسے انداز میں منعقد کریں گے کہ ہندوستان کی شہرت عالمی سطح پر روشن ہو سکے۔ ہر انتخاب آئین کی جانب سے دی گئی ایک مقدس ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے لئے اپنی پختہ عہد مندی پر قائم ہے۔‘‘چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا، ’’ہم قوم کو ایک حقیقی جشنی اور جمہوری ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com