چار کے پینل سسٹم کو کابینہ میں منظوری، کارپوریشن الیکشن مزید تاخیر سے ہونگے
ممبئی: موصولہ خبروں کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کو لیکر تذبذب برقرار ہے ایسے میں گذشتہ کل جمعرات کو مہاراشٹر کابینہ کے اہم فیصلے نے مزید تاخیر کا امکان کو تقویت پہنچا دی ہے، تفصیلات کے مطابق شندے کابینہ نے میونسپل کارپوریشن چناؤ کیلئے کارپوریٹرس کی تعداد متعین کرنے کیلئے فی وارڈ چار کارپوریٹر پر مشتمل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے اس منظوری میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہیکہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کو چھوڑ کر مہاراشٹر کی تمام میونسپل کارپوریشن میں A, B, C, D کلاس کی کارپوریشنوں میں چار کے پینل سسٹم ہونگے - کابینہ کی تجویز کے مطابق تین سے زیادہ اور پانچ سے کم ہونا چاہیے یعنی کارپوریشن چناؤ کیلئے وارڈ رچنا شار کے پینل کے مطابق ہوگی - خیال رہے کہ OBC ریزرویشن معاملہ، مہا وکاس اگھاڑی کے تین کے پینل سسٹم کا معاملہ وغیرہ کو لیکر سپریم کورٹ میں پہلے سے کیس دائر ہے اور اس ضمن میں ابھی تک سپریم کورٹ نے کوئی فیصلہ نہیں دیا ہے مختلف عرضداشت کو سپریم کورٹ نے یکجا کرتے ہوئے اس کی سماعت اسی مارچ کی 28 تاریخ کو متعین کی ہے لیکن اس سے قبل ہی 29 فروری بروز جمعرات کو مہاراشٹر کی حکومت نے چار کارپوریٹر پر مشتمل ایک وارڈ کا فیصلہ لیا اور کابینہ میں اس تجویز کو منظوری دی - قانون کے مطابق آئندہ کارپوریشن چناؤ میں ہر ایک امیدوار کو اپنی پسند کے مطابق چار ووٹ دینا لازمی ہوگا اسطرح کی تجویز بھی چار کے پینل سسٹم کی قرارداد میں شامل کی گئی ہے دوسری جانب منترالیہ گیلری سے یہ خبر بھی موصول ہوئی ہیکہ اس سلسلے میں چند ہی روز میں نوٹیفکیشن اور جی آر کا اجراء کیا جائے گا اور پورے مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشنوں میں اسے نافذالعمل کرنے کیلئے اسے روا نہ کردیا جائے گا اسکے بعد میونسپل کمشن اور مقامی خود مختار ادارے اپنے اپنے طور پر سرکاری حکمنامہ کے مطابق وارڈ رچنا کرینگے ابتدائی وارڈ رچنا کے بعد عوام اور سیاسی نمائندوں کے سجیشن اور آبجیکشن بھی طلب کئے جائیں گے اور اسے حتمی شکل کیلئے ریاستی حکومت کو دوبارہ بھیجا جائے گا الیکشن کمیشن آف مہاراشٹر اس ضمن میں ضابطہ کے تحت تمام کارپوریشن سے موصول ہوئے وارڈ رچنا کے پرپوزل پر غور و خوص کرتے ہوئے فائنل وارڈ رچنا میونسپل کارپوریشن کے ذریعے ظاہر کرینگے اسکے بعد وارڈ رچنا کے مطابق ووٹر لسٹ کی تقسیم ہوگی اور ضابطہ اخلاق کے اعلان کے بعد کارپوریشن چناؤ ہونگے اس پورے عمل میں تقریباً چار سے چھ مہینہ درکار ہونگے لیکن ادھر سپریم کورٹ میں پہلے سے اس معاملے کو لیکر سماعت جاری ہے خیال رہے کہ تین کے پینل سسٹم کے بعد اب مزید چار کے پینل سسٹم کی کابینہ میں منظوری کے بعد صاف ظاہر ہوتا ہیکہ کارپوریشن چناؤ تاخیر سے ہونگے
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com