مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے خصوصی فنڈ سے مالیگاؤں کیلئے 6 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ منظور، اعجاز بیگ کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں : (پریس نوٹ)اقلیتی شعبہ سے وزیر اقلیتی امور عبد الستار شیخ نے منتری دادا بھوسے کے لیٹر پر 6 کروڑ روپیوں کا خطیر فنڈ لانے میں اعجاز بیگ کامیاب ہوئے ۔اقلیتی شعبے سے حاصل ہوئے اس 6 کروڑ کے خطیر فنڈ سے شہر کے چار اہم راستے اور ایک بڑے نالے کی تعمیر کی جائے گی۔اس طرح کی تفصیل اعجاز بیگ نے کانگریس کمیٹی پر منعقدہ پریس کانفرنس سے دی۔انہوں نے بتایا کہ اس فنڈ سے خلیل سیٹھ سائزنگ سے انصار شامل تک سمینٹ کنکریٹ روڈ بنانا، سلیم منشی نگر سے گاندھی نگر چوک تک سمینٹ کنکریٹ روڈ بنانا، تین قندیل چھوٹا قبرستان سے گیندا میدان تک سمینٹ کنکریٹ روڈ بنانا، امن چوک سے ایوب ماسٹر کے گھر تک سمینٹ کنکریٹ روڈ بنانا، انصار شامل سے خلیل سیٹھ سائزنگ تک آر سی سی نالہ بنانا شامل ہے۔
کانگریس پارٹی صدر اعجاز بیگ نے کہا کہ ہم نے شہر کی عوام کو زمین پر کام کرکے دکھائے ہیں جس میں مولانا ابوالکلام آزاد روڈ کی تعمیر ہو چکی ہے۔امام سینڈو جیمخانہ کا وال کمپاؤنڈ ہوچکا ہے۔ خانقاہ اشرفیہ کے نیچے تزئین کاری کا کام شروع ہے۔آزاد نگر سویس ہائی اسکول کے پاس روڈ بن چکی ہے اور ان سب کام کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی ہم شہر کو بڑے تعمیراتی کام کر دکھائیں گے ۔آخر میں اعجاز بیگ نے وزیر دادا بھسے اور عبد الستار شیخ کا شکریہ ادا کیا ۔اس پریس کانفرنس میں جمیل کرانتی ۔زین العابدین پٹھان، عبد الغفار شیخ، عمران راشد وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com